بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

‏کھادی پراکرتِک پینٹ‏

Posted On: 03 FEB 2022 5:18PM by PIB Delhi

‏ نئی دہلی، 3 فروری 2022:

‏کھادی پراکرتک پینٹ، ایم ایس ایم ای کی وزارت کے انتظامی کنٹرول میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے یونٹ کمارپا نیشنل ہینڈمیڈ پیپر انسٹی ٹیوٹ (کے این ایچ پی آئی) جے پور نے گائے کے گوبر سے تیار کیا ہے۔ کھادی پراکرتک پینٹ ماحول دوست اور سستا ہے۔ کے این ایچ پی آئی کے تیار کردہ کھادی پرکرتک پینٹ کا تجربہ نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، غازی آباد (بھارت سرکار)، نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، ممبئی (بھارت سرکار) اور شری رام انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ریسرچ، دہلی (آئی ایس او سرٹیفائیڈ ٹیسٹ لیب) میں کیا گیااور پینٹ کے لیے درکار پیرامیٹرز کی تکمیل کی گئی ہے۔‏

‏توقع کی گئی ہے کہ کھادی پراکرتک پینٹ کی‏‏ ‏‏تیاری سے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا، پائیدار روزگار پیدا ہوگا اور کسانوں اور گائے کے شیلٹر ہومز کے لیے اضافی آمدنی پیدا ہوگی نیز دیہی علاقوں میں روزگار بھی پیدا ہوگا جس سے دیہی معیشت میں بہتری آئے گی اور ملک میں دیہی سے شہری علاقوں میں نقل مکانی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔‏

‏ پراکرتک پینٹ کی تیاری میں گائے کا گوبر ایک اہم جزو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ 100 کلوگرام گائے کے گوبر کے استعمال سے 500 لیٹر پینٹ تیار کیا جاتا ہے۔ لہذا پینٹ یونٹوں کا قیام گائے کے گوبر کے استعمال میں مددگار ثابت ہوگا اور اس طرح ماحول کو صاف کرنے میں بھی مدد ملے گی۔‏

‏کے این ایچ پی آئی کھادی پراکرتک پینٹ کی تیاری کی تربیت دیتا ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت کی وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) اسکیم کے تحت پراکرتک پینٹ مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیے جارہے ہیں۔ کھادی پراکرتک پینٹ کی تیاری کی ٹیکنالوجی ملک کے دیہاتوں میں بہت سی اکائیوں کو فراہم کی گئی ہے۔‏

‏یہ معلومات آج لوک سبھا میں بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے ایک تحریری جواب میں دی۔‏

***

U. No. 1081

(ش ح - ع ا- ج)

 



(Release ID: 1795216) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Tamil