شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی اسکیم‏

Posted On: 03 FEB 2022 4:49PM by PIB Delhi

‏ نئی دہلی، 3 فروری 2022: 

‏شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پانی کی فراہمی، بجلی، رابطے سے متعلق طبعی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نیز بنیادی اور ثانوی تعلیم اور صحت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے سماجی شعبے کے منصوبوں کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں اب تک 2563.14 کروڑ روپے مالیت کے 110 پروجیکٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے جو عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ منظور شدہ پروجیکٹوں کی این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت جاری اور استعمال ہونے والے فنڈز کی ریاست وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:‏

‏(کروڑ روپے میں)‏

‏نمبر شمار‏

‏صورت حال‏

‏پروجیکٹ منظور‏

‏فنڈز جاری‏

‏استعمال ہونے والے فنڈز‏

‏تعداد‏

‏لاگت‏

1

‏اروناچل پردیش‏

23

495.62

310.91

119.49

2

‏آسام‏

27

648.67

270.55

81.52

3

‏منی پور‏

14

296.17

185.02

67.26

4

‏میگھالیہ‏

10

237.63

156.69

64.92

5

‏میزورم‏

10

248.91

203.27

71.37

6

‏ناگالینڈ‏

13

233.68

128.14

57.06

7

‏سکم‏

5

155.09

121.99

39.56

8

‏تریپورہ‏

8

247.37

61.38

17.88

 

‏کل‏

110

2563.14

1437.95

519.06

‏فی الحال این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت تمام منصوبے جاری ہیں اور تکمیل کی مدت ہر منصوبے میں مختلف ہے۔ پروجیکٹوں کے بروقت نفاذ کے لیے وزارت کی جانب سے نگرانی کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے ادایگی؛ پروجیکٹ سائٹس کی جیو ٹیگنگ؛ جیو ٹیگ شدہ تصاویر کے ذریعے طبعی پیش رفت کی نگرانی؛ طبعی اور مالی پیش رفت سے منسلک فنڈز کا اجرا اور سیمپل بنیادوں پر وزارت کے ٹیکنیکل ونگ کے ذریعے بڑے منصوبوں کا معائنہ، موثر نفاذ وغیرہ کے لیے چیف نوڈل افسران/نوڈل افسران کے ذریعے پروجیکٹوں کی نگرانی وغیرہ شامل ہیں۔ ‏

‏منظور شدہ پروجیکٹوں کی ریاست وار تفصیلات؛ نان لیپسیبل سینٹرل پول آف ریسورسز اسٹیٹ (این ایل سی پی آر-اسٹیٹ) اسکیم کے تحت جاری اور استعمال کیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات حسب ذیل ہیں: ‏

 

کروڑ روپے میں

نمبر شمار

‏صورت حال‏

‏پروجیکٹ منظور‏

‏جاری کردہ فنڈز‏

‏استعمال شدہ فنڈز‏

‏تعداد‏

‏لاگت‏

1

‏اروناچل پردیش‏

207

2484.01

2031.39

1892.53

2

‏آسام‏

446

3875.97

3046.49

2723.28

3

‏منی پور‏

177

1857.13

1596.22

1458.06

4

‏میگھالیہ‏

107

1533.96

1132.04

1067.7

5

‏میزورم‏

159

1393.1

1210.05

1122.51

6

‏ناگالینڈ‏

170

1805.4

1574.52

1518.11

7

‏سکم‏

247

1409.69

1207.81

1152.66

8

‏تریپورہ‏

122

1874.52

1540.8

1510.74

 

‏کل‏

1635

16233.78

13339.32

12445.59

‏یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں شمال مشرقی خطے کے ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایک تحریری جواب میں دی۔ ‏

***

U. No. 1077

(ش ح - ع ا- ج)

 


(Release ID: 1795209)
Read this release in: English , Manipuri