دیہی ترقیات کی وزارت
مہاراشٹر میں پی ایم اے وائی – جی کے تحت مختص شدہ فنڈس
پی ایم اے وائی – جی کے تحت دیہی علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گزشتہ تین سالوں کے دوران 93 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ جاری کئے گئے
Posted On:
02 FEB 2022 6:42PM by PIB Delhi
پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین ( پی ایم اے وائی – جی ) کے تحت دیہی علاقوں میں مکانات کی تعمیر کی غرض سے گزشتہ تین سالوں یعنی 19-2018 سے 21-2020 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 93494.83 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ( ان میں مہاراشٹر کے لئے جاری کئے گئے 4260.96 کروڑ روپے شامل ہیں )
پی ایم اے وائی – جی کے تحت گزشتہ تین سالوں میں مہاراشٹر ریاست میں تعمیر کئے گئے مکانات کی ضلعوں کے لحاظ سے تعداد ضمیمہ میں پیش کی گئی ہے۔ سبھی ریاستوں کے لئے تعمیر شدہ مکانات کی ضلعوں کے لحاظ سے تفصیلات کو پی ایم اے وائی – جی کی ویب سائٹ : https://www.pmayg.nic.in پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔ ( ایک مالی سال میں تعمیر شدہ مکانات کے بارے میں اے 1 رپورٹ کے تحت )
دیہی علاقوں میں ‘‘سبھی کے لئے مکانات ’’ کی حصولیابی کی غرض سے ، دیہی ترقی کی وزارت یکم اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین ( پی ایم اے وائی – جی ) پر عمل درآمد کر رہی ہے ۔ تاکہ بنیادی سہولتوں کے ساتھ 2095 کروڑ پکّے مکانات کی تعمیر سے متعلق مجموعی ہدف کے ساتھ مستحق دیہی کنبوں کو مالی امداد فراہم کی جا سکے ۔پی ایم اے وائی – جی کے تحت مستفدین کی سماجی واقتصادی ذات پات پر مبنی مردم شماری ( ایس ای سی سی ) – 2011 کی مدد سے نشاندہی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مستفدین کے ان کنبوں کی نشاندہی کی غرض سے کئے گئے آواس + سروے سے بھی مدد لی جاتی ہے ، جو کنبے حالانکہ ، پی ایم اے وائی – جی کے تحت امداد کے مستحق ہیں لیکن انہوں نے ایس ای سی سی – 2011 کے تحت مستحق مستفدین کی فہرست میں شامل کئے جانے کا دعویٰ پیش نہیں کیا ہے۔ ایس ای سی سی - 2011 کی بنیاد پر اور پی ایم اے وائی – جی کے تحت سال کے لحاظ سے آواس + ڈیٹا بیس کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے سال کے لحاظ سے مختص شدہ اہداف درج ذیل ہیں :
مالی برس
|
2016-17
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
کل ہند اہداف
|
42,33,011
|
31,54,507
|
25,13,662
|
58,62,199
|
44,24,610
|
61,02,372
|
مہاراشٹر
|
2,30,422
|
1,50,934
|
68,464
|
3,54,501
|
3,09,741
|
3,91,921
|
ضمیمہ
مہاراشٹر میں پی ایم اے وائی – جی کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران ( 19- 2018 سے 21-2020 تک) تعمیر کئے گئے مکانات کی اضلاع کے لحاظ سے تفصیل درج ذیل ہے
نمبر شمار
|
ضلع کا نام
|
تعمیر شدہ مکانات کی کل تعداد
( یونٹ نمبروں میں )
|
1
|
احمد نگر
|
19689
|
2
|
اکولہ
|
17474
|
3
|
امراوتی
|
33722
|
4
|
اورنگ آباد
|
8677
|
5
|
بیڈ
|
5840
|
6
|
باندرہ
|
18636
|
7
|
بلدھانہ
|
9177
|
8
|
چندر پور
|
10922
|
9
|
دھولے
|
29082
|
10
|
گڑھ چرولی
|
11579
|
11
|
گوندیا
|
59487
|
12
|
ہنگولی
|
4758
|
13
|
جلگاؤں
|
23162
|
14
|
جالنہ
|
3643
|
15
|
کولہا پور
|
5740
|
16
|
لاتور
|
3953
|
17
|
ناگ پور
|
12167
|
18
|
ناندیڈ
|
14156
|
19
|
نندور بار
|
63704
|
20
|
ناسک
|
37363
|
21
|
عثمان آباد
|
1991
|
22
|
پال گھر
|
16655
|
23
|
پربھنی
|
2342
|
24
|
پنے
|
6434
|
25
|
رائے گڑھ
|
4070
|
26
|
رتنا گیری
|
2468
|
27
|
سانگلی
|
6503
|
28
|
ستارا
|
2973
|
29
|
سندھو درگ
|
1692
|
30
|
شولا پور
|
11517
|
31
|
ٹھانے
|
2469
|
32
|
واردھا
|
5365
|
33
|
واشم
|
2904
|
34
|
یوت مال
|
15695
|
|
کل
|
4,76,009
|
دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔
*************
( ش ح ۔ ع م ۔ ر ب(
U. No.1052
(Release ID: 1795058)