جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارات  نے ، رہائشی صارفین کے لئے چھت پر شمسی پلانٹ  نصب کرنے کے لئے سہل ضابطے جاری کئے


سبسڈی حاصل کرنے کی غرض سے   صارفین کے لئے قومی پورٹل تیار کرنے کی غرض سے  ،  نیٹ میٹرنگ  کے لئے اپلائی کریں

عوام الناس کو  ،ویب سائٹوں  / سماجی ذرائع ابلاغ پر شائع کی جارہی  گمراہ کن /جھوٹی معلومات سے  دوررہنے کے لئے مشورہ

Posted On: 02 FEB 2022 5:42PM by PIB Delhi

جدید  اورقابل تجدید توانائی کی وزارت نے چھت  پر شمسی  پلانٹ لگانے کی غرض سے رہائشی صارفین کے لئے سہل ضابطہ کار  جاری کئے ہیں۔ روف ٹاپ سولر پروگرام کے تحت  صارف، یہ پلانٹ  بذات خود  یا  اپنی  پسند کے تحت  کسی  وینڈر کے ذریعہ نصب کرواسکتے ہیں۔

نئے سہل کردہ  ضابطے،  درج ذیل کے مطابق ہوں  گے:

  1. مستفیدین  کی جانب سے موصول  درخواستوں  کے  اندراج  اور اس کے بعد منظوری  نیز ٹریکنگ  کی پیش رفت کے لئے ایک قومی پورٹل تیار کیا جائے گا۔اسی طرح کا ایک پورٹل ڈسکام کی سطح پر بھی ہوگا  اور دونوں  پورٹل کو  ایک دوسرے سے منسلک کیا جائے گا۔
  2. نئے طریقہ کار کے تحت وہ گھریلو مستفید جو روف  ٹاپ سولر  ( آر ٹی  ایس ) نصب کرنا چاہتا ہے ، وہ  قومی پورٹل پر اپلائی کرے گا۔مستفید کو ضروری معلومات  فراہم کرنی ہوں گی ،جن میں   بینک  کھاتے کی تفصیلات شامل ہوں گی  ،جن میں سبسڈی کی رقم  منتقل کی جائے گی۔درخواست دیتے وقت  مستفید کو  مکمل  عمل اور سبسڈی کی رقم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا،جسے  آر ٹی ایس پلانٹ کی تنصیب کی وجہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
  3. درخواست کو آئندہ 15 کام کے دنوں کے اندر اندر تکنیکی سہولت کے اجراء کے لئے متعلقہ ڈسکام کو آن لائن  فارورڈ کیا جائے گا۔جب درخواست  ڈسکام کو منتقل ہوجائے گی تو یہ ڈسکام کے پورٹل پر بھی دستیاب ہوگی۔
  4. تکنیکی سہولت حاصل کرنے کے بعد  ، مستفید  اپنی پسند کے  کسی بھی وینڈر سے  آر ٹی ایس  پلانٹ کی تنصیب کرے گا ،  جس میں وہ  سولر کے  اُ ن ماڈلز کا انتخاب کرے گا ، جو  ڈی سی آر کی شرائط کو پورا کرتا ہو  اور اے ایل ایم ایم اور انورٹر   کے تحت اس فہرست میں شامل ہو،جو جے 3 آئی ایس کے ذریعہ تصدیق شدہ ہو۔پینل میں شامل وینڈروں کی فہرست پورٹل پر فراہم کی جائے گی۔معیار اور تنصیب کے بعد بھی خدمات کو یقینی بنانے کے ضمن میں   ،   ایم ایم آر ای  ،  آر ٹی ایس  پلانٹ کے لئے  معیارات  اور مخصوص زمرہ بندی  جاری کرنے کے ساتھ ساتھ  ،  مستفید اور  وینڈر کے درمیان  طے  پانے والے ایک سمجھوتے کا فارمیٹ  بھی جاری کرے گا۔اس سمجھوتے میں  ،  دیگر  شرائط وضوابط  کےعلاوہ ، اس بات کو یقینی بنانے کی گنجائش  بھی ہوگی کہ  تنصیب کردہ آر ٹی ایس  پلانٹ  تحفظاتی اور کارکردگی کے معیاروں  کے مطابق ہے اور یہ  کہ  وینڈر  اس  پلانٹ کو  آئندہ  5  برسوں یا سمجھوتے کی شرائط کے مطابق اس سے زیادہ مدت کے لئے دیکھ ریکھ اور مرمت کی سہولت فراہم کرے گا۔
  5. مستفید کو اس کا پلانٹ مخصوص مدت کے اندر اندر تنصیب کرنا ہو گا ورنہ اس کی درخواست منسوخ کردی جائے گی اور اسے آر ٹی ایس  پلانٹ کی تنصیب کے لئے دوبارہ سے اپلائی کرنا ہوگا۔
  6. آر ٹی ایس  پلانٹ  کی تنصیب پر مستفید  ،  نیٹ -میٹرنگ   کے لئے  قومی پورٹل پر اپلائی دے گا ،جسے  متعلقہ ڈسکام کو آن لائن فارورڈ کردیا جائے گا۔ متعلقہ ڈسکام   یاتو  نیٹ -میٹر  کی خریداری  اور اس کی تنصیب کرے گا  یا پھر وہ مستفید  کو بیان کردہ  مخصوص زمروں کے مطابق نیٹ میٹر کو خریدنے اور اسے  ڈسکام کے منظور شدہ لیب سے ٹیسٹ کروانے کی صلاح دے گا۔ڈسکام کے فیصلے کو پورٹل پر پوسٹ  کیا جائے گا۔
  7. نیٹ میٹر کی تنصیب کے بعد  ،  ڈسکام کا افسر ، قومی  پورٹل پر کمیشننگ  اور  جانچ کی رپورٹ  سبمٹ کرے گا، جو  ڈسکام  کے پورٹل پر بھی دستیاب  ہوگی۔
  8. معائنے کی رپورٹ حاصل ہونے کے بعد،  سبسڈی کو ڈسکام کے ذریعہ  مستفید کے بینک کھاتے میں براہ راست جاری کیا جائے گا۔
  9. اس تمام عمل کی  نگرانی کی جائے گی اور شکایتو  ں کے ازالے کا ایک طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ قومی پورٹل  تقریباََ  6سے 8  ہفتے میں تیار ہوجائے گا۔جب تک قومی پورٹل  فعال ہوتا ہے ،اس وقت تک ڈسکام کے ذریعہ روف  ٹاپ سولر پلانٹ کی تنصیب کے لئے  سبسڈی حاصل کرنے کے لئے  موجودہ  ضابطے کا اطلاق جاری رہے گا اور  یہ  ایم این آر ای سے سبسڈی  حاصل کرنے کے لئے واحد منظورشدہ ضابطہ ہوگا ۔ قومی پورٹل کے قیام کے بعد مستفید کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ ان دونوں  میں سے کسی  ایک اختیار کا انتخاب کرکے آر ٹی ایس کی  تنصیب کرواسکتا ہے۔

          عوام الناس کو صلاح دی جاتی ہے کہ کسی  بھی طرح کی ایسی گمراہ کن  /جھوٹی معلومات  پر بھروسہ نہ کریں  ، جو ویب سائٹوں  / سماجی ذرائع ابلاغ میں شائع کی جارہی ہیں ، ان میں سے خاص  طور پر وہ  جو کہ  اندراج کے لئے فیس مانگ رہی ہیں  یا  روف ٹاپ سولر پلانٹ کی تنصیب کے لئے  حکومت ہند کی  سبسڈی حاصل کرنے کی غرض  سے دیگر ادائیگی کا  مطالبہ کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں مصدقہ معلومات وزارت کی سرکاری ویب سائٹ  www.mnre.gov.in یا ایس  پی آئی ایم کے پورٹل   www.solarrooftop.gov.in پر دستیاب کی جائیں گی۔

 

*************

 

ش ح۔اع ۔رم

U-1044

 



(Release ID: 1795025) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Hindi