وزارت دفاع
بحریہ کے سربراہ نے، پی ایف آر اور میلان کی تیاریوں کا جائزہ لیا
Posted On:
02 FEB 2022 9:07PM by PIB Delhi
ایڈمرل آر ہری کمار ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، ای ایس ایم ، اے ڈی سی ، بحریہ کے سربراہ (سی این ایس ) بروز منگل یکم فروری 2022 کو، مشرقی بحری کمان (ای این سی )کے اپنے پہلے دوروزہ دورے پر وشاکھا پٹنم پہنچے ۔ان کے ہمراہ بحریہ کے عملے کی بیگمات کی بہبود کی ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے ) کی صدر محترمہ کلا ہری کمار بھی تھیں۔ان کا استقبال ،اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، وی ایس ایم ، مشرقی بحری کمان (ای این سی )کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈ مرل بسواجیت داس گپتانے بحری جہاز آئی این ایس ڈیگا پر کیا اور ان کے اعزاز میں انہیں رسمی گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔
ایڈمرل ہری کمار نے،فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈ مرل بسواجیت داس گپتا کے ساتھ مشرقی بحری کمان کودرپیش جاری مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہیں ای این سی کی کارروائی جاتی اور انتظامی سرگرمیوں سے روشناس کروایا گیا اور کووڈ کو ختم کرنے کے لئے کمان کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ کمانڈنگ ان چیف کو صدر جمہوریہ کے فلیٹ ریویو ( پی ایف آر ) اور کثیر ملکی بحری مشق ، میلان ، کے لئے تیاری کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ، یہ فلیٹ ریویو، وشاکھا پٹنم میں اس ماہ کے اواخر میں منعقدہونی ہیں۔بحریہ کے سربراہ نے ، کمانڈنگ ان چیف کے ساتھ مشرقی بیڑے کے جہازوں کا دورہ کیا اور بیڑے کی آپریشن جاتی تیاریوں کا جائزہ لیا ، جن میں ہتھیاروں کی فائرنگ اور خصوصی فورسز کی کارروائیاں شامل ہیں۔
بحریہ کے سربراہ نے، بحری ڈوکیارڈ سمیت کلیدی کارروائی جاتی اور دیکھ ریکھ کی سہولیات کا دورہ کیا اور جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ای این سی کے افسران اور عملے کے سپاہیوں سے خطاب کیا اور ان کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔ انہیں آئی این ایس گھڑیال پر حال ہی میں فعال کردہ پورٹیبل کنٹینرائز ڈ طبی سہولت کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ، جو بھارتی بحریہ کا ایک کلیدی ایچ اے آر ڈی انیبلر ہے ۔ ایڈمرل نے اپنےدورے کے دوران ہندوستانی بحریہ کے ان ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لئے این ایس ٹی ایل کا بھی دورہ کیا، جو ڈی آر ڈی او کے ساتھ پیش رفت کررہے ہیں۔
این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محتریہ کلا ہری کمار نے این ڈبلیو ڈبلیو اے ( مشرقی خطہ ) کی صدر اور ایسوسی ایشن کے گروپ رابطہ کاروں کےساتھ بات چیت کی ۔ ان کے دورے کے دوران ،انہیں وشاکھاپٹنم میں قائم سہولیات میں سے کچھ پر، این ڈبلیو ڈبلیو اے کے ذریعہ کئے گئے مختلف بہبودی اقدامات اور سرگرمیو ں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
U-1042
(Release ID: 1795008)
Visitor Counter : 139