سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سیمی کنڈیکٹر و سینسر سیکٹر میں دیسی ٹکنالوجی والی ہندستانی کمپنیوں کو مالی امداد اور کمرشلائزیشن کے لئے درخواستیں طلب

Posted On: 02 FEB 2022 4:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2فروری 2022۔

سیمی کنڈیکٹر اور سینسر کے شعبے میں کمرشلائزیشن کے مرحلے میں نئی ٹکنالوجی والی  ہندستانی کمپنیوں کے پاس  اب کمرشلائزیشن کے لئے قرض،ایکویٹی اور گرانٹ کی شکل میں مالی امداد  حاصل کرنے کا موقع ہے۔

ملک کی ضرورت اور فوکس الیکٹرانک/سیمی کنڈیکٹر کے شعبے پر توجہ مرکوز کرنےکی وجہ سے سیمی کنڈیکٹر، فیبریکشن، ڈسپلے فیبریکیشن اینٹی گریٹیڈ سرکٹ (آئی سی) چپس سیٹ، چپس آن  سسٹم (ایس او ایس سی) وغیرہ کے لئے ڈیزائنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیمی کنڈیکٹر  اور سینسر ڈومین میں کمرشلائزیشن کے مرحلے میں دیسی ٹکنالوجی والی  ہندستانی کمپنیوں سے  تجاویز مدعو کی گئیں ہیں۔

حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی محکمہ کا قانونی ادارہ ، ٹکنالوجی ترقی بورڈ کے ذریعہ مدعو کی گئی درخواست میں  ہندستانی کمپنیوں کو کمرشلائزیشن، سائنسی ، تکنیکی، مالی اور کمرشیل صلاحیتوں  اور مالی امداد کے طور پر تجزیے کے لئے  قرض ، ایکویٹی اور گرانٹ یا عطیہ کے طور پر مالی امداد فراہم کرنے جیسے اہم خصوصیات موجود ہیں۔ درخواست  کنندہ کمپنیوں ، ہندستانی کمپنیوں، (کمپنی ایکٹ،1956/2013 کے مطابق) یاڈی پی آئی  ٹی سے تسلیم شدہ سرٹی فکیٹ حاصل اسٹارٹ اپ ہونی چاہئیں۔

معزز وزیراعظم جناب نریندرمودی کے تصور کا مقصد ہندستان کو الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لئے ایک عالمی مرکز کے طور پر  کام کرنا ہے۔ حکومت نے چپ سیٹ سمیت اہم کمپوننٹس  (کل پرزوں) کےفروغ کے لئے متعدد پہلیں شروع کی ہیں اور صنعت کے لئے عالمی پیمانے پر مقابلہ کرنے کے لئے ایک سازگار   ماحول کی تشکیل کی ہے۔

سیمی کنڈیکٹرس اور ڈسپلے جدید  الیکٹرانک کی بنیاد ہیں جو صنعت 4.0 کے تحت ڈیجیٹل بدلاؤ  کے اگلےمرحلے کو چلا رہے ہیں۔ سیمی کنڈیکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ بہت پیچیدہ   اور ٹکنالوجی متاثرہ شعبے ہیں جن میں بھاری پونجی سرمایہ ،بڑا خطرہ، طویل پیداوار سے قبل اور فائدہ حاصل کرنے کی  طویل مدت ٹکنالوجی میں تیزی سے بدلاؤ شامل ہیں۔

ٹی ڈی بی کے سکریٹری آئی پی اینڈ پی ای ایف ایس جناب راجیش کمار پاٹھک نےکہا ٹی ڈی بی نے تکنیکی کمپنیوں کے فروغ کے لئے ساز گار  ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔اس ایپلی کیشن سے سیمی کنڈیکٹر اور سینسر  ایکوسسٹم یعنی ماحولیاتی ایکو سسٹم  کی حوصلہ افزائی ہوگئی، جو کہ آتم نربھر بھارت  کی پہل کے لئے ضروری ہوگا۔

مالی فنڈ کے وسیع رہنما ہدایات اور تجویز پیش کرنے کےلئےدرخواست کنندگان ٹی ڈی بی کی ویب سائٹ پر رابطہ کرسکتےہیں۔ تجویز پیش کرنے کی  آخری تاریخ 26 مارچ 2022 ہے۔

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-999

 



(Release ID: 1794955) Visitor Counter : 139


Read this release in: Hindi , English , Tamil