سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
زعفران باؤل پروجیکٹ
Posted On:
02 FEB 2022 5:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2فروری 2022۔
زعفران باؤل پروجیکٹ کے تحت نارتھ ایسٹ سینٹر فار ٹکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ ریچ (این ای سی ٹی اے آر) نے زعفران کی کاشت کے لئے اور ہماچل پردیش اور میگھالیہ میں چند مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ اروناچل پردیش میں پھولوں کے ساتھ ساتھ آرگینک یعنی زعفران کی اچھی نشوونما ہوتی ہے ۔میگھالیہ میں چیراپونجی ، ماسمائے اور لالنگ ٹوپ مقامات پر نمونوں کے پودے اگائے گئے ہیں۔
پورے پروجیکٹ کی کل لاگت 17.68 لاکھ روپے ہے جو اروناچل پردیش اور میگھالیہ دونوں کے لئے ہے۔ جس میں سے باراپانی (میگھالیہ) سائٹ کے لئے عارضی رقم 6 لاکھ روپے مختص کی گئی ہے۔
مذکورہ پروجیکٹ کے تحت میگھالیہ میں درج ذیل مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے:
- باراپانی
- چیراپونجی
- لالنگٹوپ
اس بات کی جانکاری سائنس اور ٹکنالوجی اور ارتھ سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1002
(Release ID: 1794953)
Visitor Counter : 167