سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت عام طور پر مستقبل کی توانائی کے سامان میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے


ڈی ایس ٹی نے مستقبل کے توانائی سے متعلق سامان میں جدّت کی معلومات بہم پہنچانے کے لیے 42 پروجیکٹوں کو مدد دی : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 FEB 2022 7:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02فروری ،2022 / مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےآج کہا کہ حکومت عام طور پر مستقبل میں توانائی  کے سامان میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس سامان میں ایلومینیم ، آیون بیٹریز، سوڈیم آیون بیٹریز، پالیمر بیٹریز اور گریفین پر مبنی بیٹری شامل ہیں۔

لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریر جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جانکاری دی کہ سائنس و ٹکنالوجی کا محکمہ  خاص طور پر جراثیم پر مبنی بیٹریز کے میدان میں  پیٹریز کے لیے دیسی ٹکنالوجی کی ترقی میں مدد دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ٹی کے تحت سائنس اور انجینئرنگ سے متعلق ریسرچ بورڈ کے قانونی ادارے نے 42 پروجیکٹوں کو مدد دی ہے، جس میں کچھ قومی اور بین الاقوامی کانفرنسیں یا ورکشاپس شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ نیتی آیوگ نے اداروں سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح کا ای وی آر اینڈ ڈی بنیادی ڈھانچہ تخلیق دینے پر توجہ دیں۔ ابھی تک 9 آئی آئی ٹی اداروں نے ماسٹر اور ڈاکٹر کی سطح پر اعلیٰ تعلیمی پروگرام شروع کیے ہیں اور کچھ ے مخصوص مراکز قائم کیے ہیں۔

بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم ایسرو ، گریفائٹ پر مبنی سامان اور خلائی استعمال کے لیے لیتھیئم – آیون کو ملک ہی میں تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔ سلینڈریکل سیلس پر مبنی جدید سامان پر آر اینڈ ڈی کوششیں کر رہی ہے۔ جس کا مقصد توانائی کے استعمال میں مزید بہتری لانا ہے۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1029


(Release ID: 1794942) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Telugu