سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑکوں کی تعمیر کی لاگت

Posted On: 02 FEB 2022 3:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2فروری ،2022

 

ڈبلیو پی آئی اور دیگر اشاریہ جات سے منسلک شاہراہ پروجیکٹوں  کے کانٹرکٹ معاہدوں میں  قیمتوں پر اڈجسٹمنٹ کا التزام ہے۔کانٹرکٹ معاہدے کے التزام کے مطابق اسٹیل ،سیمنٹ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے  کے سلسلے میں  ٹھیکے داروں  کو معاوضہ دیا جاتا ہے۔

انڈین روڈ کانگریس اور روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی  مرکزی وزارت  نے  سیمنٹ کی خصوصیات والے ویسٹ مٹیرئل جیسے فلیش،گراؤنڈ گرینیولر بلاسٹ  سیمنٹ کی مقدار کو کم کرنے کےلئے کنکریٹ میں سلیگ    کے استعمال کے سلسلے میں  رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔وزارت نے 14 دسمبر 2020 کو  نئے یا متبادل مٹیرئل کے استعمال  اور  شاہراہوں کی تعمیر میں  ٹیکنولوجی کے استعمال سے متعلق تفصیلی  رہنما خطوط  جاری کئے ہیں۔اس قسم کے کچھ مٹیرئل یا ٹیکنولوجی  سڑکوں کی تعمیر میں  سیمنٹ اور اسٹیل  کے استعمال کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتے  ہیں۔ مثال کے طور پر، الٹرا ہائی پرفارمنس فائبر ریئنفورسڈ کنکریٹ کا استعمال حال ہی میں قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں پر شروع ہوا ہے جس سے اسٹیل اور سیمنٹ کی کافی مقدار میں بچت ہوتی ہے۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نیتن گڈکری نے  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ش ح ۔ا م۔

U:989

 


(Release ID: 1794861)
Read this release in: English , Bengali , Tamil