وزارت دفاع

پانچویں اسکورپین آبدوز ’واگیر‘ کی پہلی سمندری مشق

Posted On: 02 FEB 2022 5:14PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی بحریہ کی کلواری کلاس، پروجیکٹ 75، یارڈ 11879 کی پانچویں آبدوز نے اپنی پہلی مشق یکم فروری، 2022 کو شروع کی۔ اس آبدوز کو نومبر 2020 میں مزاگوں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) کے کانہوجی آنگرے ویٹ بیسن سے لانچ کیا گیا تھا۔ کمیشننگ کے بعد اس آبدوز کو ’واگیر‘ نام دیا جائے گا۔

ایم ڈی ایل نے کووڈ وبائی مرض کے باوجود، سال 2021 میں پروجیکٹ – 75 کی دو آبدوز ’ڈیلیور‘ کر دی ہیں اور پانچویں آبدوز کی سمندری مشق ایک بڑا سنگ میل ہے۔

اب یہ آبدوز  سمندر میں اپنے تمام سسٹم کی شدید مشقوں سے گزرے گی، جس میں پروپلزن سسٹم، اسلحوں اور سنسرز کی مشقیں بھی شامل ہیں۔ آبدوز کو ان مشقوں کی تکمیل کے بعد سال 2022 میں ہندوستانی بحریہ کو سونپ دیا جائے گا۔

01.jpg

 

02.jpg

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1007

 



(Release ID: 1794860) Visitor Counter : 190


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Bengali