وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ سے ملک میں سیاحت کے شعبے کو زبردست تقویت ملے گی

Posted On: 01 FEB 2022 6:50PM by PIB Delhi

 

آج  پیش کئے گئے مرکزی بجٹ  23-2022 میں کووڈ -19 کی وبا کی تین لہروں سے  باہر آنے والی معیشت   کے لئے  سرمایہ جاتی  خرچ کو  35 فیصد تک  بڑھانے اور  ایندھن    نمو سے متعلق  حکومت کے منصوبوں کو  پیش کیا گیا ہے۔سیاحت کے وزیر  جناب  جی کشن ریڈی نے  بڑے  بنیادی  ڈھانچے کے فروغ  ، سڑک کنکٹوٹی   اور  سرحد  روابط   پر  مسلسل  توجہ  دینے کے لئے  وزیر اعظم اور  وزیر خزانہ کا  شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ شعبے  بھارت میں  سیاحتی صنعت کو  فروغ دینے میں  اہم رول  ادا کریں  گے ۔

ایکسپریس  -وے  کے لئے  پی ایم گتی شکتی   ماسٹر پلان   لوگوں  اور  سامان کی  تیز  نقل وحمل ،  بلاروک ٹوک  ملٹی ماڈل کنکٹوٹی   ، اقتصادی  تبدیلی اور  لوجسٹکس   سے   متعلق  تال میل کی سہولت کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کے توسط سے  نیشنل  انفرااسٹرکچر  پائپ لائن کے تحت  ترقیاتی  پروجیکٹوں  کے فوری نفاذ کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں  23-2022  میں  نیشنل   ہائی ویز  نیٹ ورک  کو  25000 کلومیٹر تک  وسعت  دی جائے گی اور اس کے لئے   رقوم کی  دستیابی   اختراعاتی  طریقے سے  کی جائے گی۔

گتی شکتی  ماسٹر  پلان  7 انجنوں  - ریلوے  ،  ہوائی اڈے ، بندرگاہ  ،  ماس  ٹرانسپورٹ  ، آبی گزرگاہوں    اور  لاجسٹکس  انفرااسٹرکچر  - کے ذریعہ   چلایا جائے گا۔انرجی ٹرانسمیشن  ، آئی ٹی کمیونی کیشن ، پانی کےذخیرے  ، سیوریج   اور سماجی بنیادی ڈھا نچے کے ذریعہ  امدادیافتہ   یہ سبھی   7  انجن نہ صرف معیشت کو آگے لے کر جائیں  گے بلکہ بھارت میں  سیاحتی شعبے کو فروغ دینے میں  بھی  کردار ادا کریں گے۔

مرکزی بجٹ میں  5  ندی لنک  (دمن  گنگاپنجال ،  پار تاپی  نرمدا ، گوداوری کرشنا، کرشنا  پنار، پینار  کاویری  ) کےفروغ کا بھی منصوبہ ہے،  جو  کروز سیاحت کو  ایک ایسے شعبے میں فروغ دے گا ،جس نے گنگا اور برہمپتر ندیوں  میں  ایک بڑی کامیابی دیکھی ہے ۔

مرکزی بجٹ میں  سرحدی علاقوں میں  سڑکو ں کے فروغ  پر بھی بہت توجہ دی گئی ہے ،جس سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں   کی روزی روٹی میں کافی اضافہ ہوگا۔ سیاحت کی وزارت  ملک میں  سرحدی  سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسا دیکھا گیا ہے کہ  کم گھنی آبادی ،  محدود  رابطہ  سہولیات   اور بغیر  بنیادی  ڈھانچے والے سرحدی  گاؤں  اکثر  ترقی کے فو ائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ شمالی سرحد پر بسے  ایسے گاؤو ں کا  نئے  وائبریٹ   ولیج  پروگرام کے تحت  احاطہ کیا جائے گا۔ اہم سرگرمیوں  میں  دیہی  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر   ،  ہاؤسنگ  سیاحتی مراکز  ،روڈ کنکٹوٹی  ، غیر مرکوز  قابل تجدید توانائی  کا التزام  ،دوردرشن اور  تعلیمی چینلوں  کی  ڈی ٹی ایچ  رسائی  اور   روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے تعاون  شامل ہے۔

اس کے علاوہ  ، میں یہ بتاتے ہوئے بہت شکر گزار  کہ  وزیر خزانہ نے  سیاحت کی وزارت کے لئے   2400 کروڑ روپے کی اضافی رقم  مختص  کی ہے۔ یہ بجٹ رقم  22-2021  کے مقابلے میں  18.42 فیصد زیادہ ہے اور اس کا استعمال  وزارت کے ذریعہ  سیاحتی بنیادی ڈھانچے  ،  مارکیٹنگ  ،  پروموشن  اور صلاحیت سازی کے لئے  کیا جائے گا۔

2400 کروڑروپے میں سے 1644 کروڑروپے  سیاحتی بنیادی ڈھانچے کےفروغ  کے لئے  مختص کئے گئے  ہیں۔اس میں  سودیش  درشن یوجنا  کے لئے  1181.30  کروڑروپے کا آؤٹ لے شامل ہے۔ سودیش درشن یوجنا  سیاحت کی وزارت کا ایک اہم پروگرام ہے،جس کے تحت  وزارت کے ذریعہ  13 موضوعاتی  سرکٹوں    میں  76 پروجیکٹوں کو  منظوری دی گئی ہے۔ بجٹ الاٹمنٹ سے وزارت کو نظام کےتحت جاری  پروجیکٹوں  کی تکمیل کرنے میں مدد ملے گی اور تعمیر شدہ  بنیادی ڈھانچہ  ،  چھوٹے اور کم معروف مقامات  پرسیاحوں کو سیاحت کا بہتر احساس دلائے گا۔سودیش درشن یوجنا کے تحت 55  نئے مقامات کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور وزارت  شمال مشرق  ،  ہمالیائی علاقوں ، قبائلی علاقوں  وغیرہ پر اپنی توجہ مرکوز کرنا جاری رکھے  گی۔

وزارت کے ایک دیگر اہم پروگرام یعنی  پرساد یوجنا کا مقصد ملک میں  چنندہ  زیارتی مقامات   کی جامع  ترقی  ہے۔ پرساد یوجنا کے لئے  235  کروڑروپے کی رقم  مختص  کی گئی ہے ۔اس اسکیم کے تحت ترقی کے لئے  کئے گئے اقدامات میں  کلاس روم سہولیات ،  ویٹنگ روم  ،سائنیج  ،  پسنجر ٹرمنل ، یادگاروں  / تیرتھ یاترا والی جگہوں  پر روشنی کا انتظام  ،  پارکنگ سہولیات   ، آخری سرے تک   کنکٹوٹی    ، کچرے کے ڈبے  ،  فرسٹ  ایڈ   مراکز  ،کرافٹ  ہاٹوں  کی  تعمیر وغیرہ  شامل ہیں۔پرساد یوجنا کے تحت کل 37  پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے،  جن میں سے 17 پروجیکٹ  پایہ تکمیل کو  پہنچ چکے  ہیں۔ باقی  مختص رقم کا استعمال   دیگر منصوبوں   جیسے سہولت کاروں   کی صلاحیت سازی  ،  چمپئن سروس سیکٹر اسکیم  ،  اطلاعاتی ٹکنالوجی  وغیرہ کے ساتھ ساتھ وزارت  اور اس کے ماتحت  دفاتر  اور  ملک وبیرون ملک بھارت کے سیاحتی دفاتر کے قیام کے  کام کی  تکمیل کے لئے  کیا جائے گا۔

سیاحت کی وزارت کے ذریعہ چلائی  جارہی  متعدد اسکیموں  کے تحت   ہم نے  278  پارکنگ مقامات   ،  278  بیت الخَلاء ،  181  کیفے ٹیریا اور  34  ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو فروغ دئے ہیں۔

جناب ریڈی نے کہا کہ  شمال مشرقی خطہ  سیاحت کے  نقطہ نظرسے  بہت اہم ہے  اور ہمیں  یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ بجٹ  شعبے کے لئے  ایک اہم  کوشش کی حمایت  کرنا ۔شمال مشرق کے لئے  وزیر اعظم ترقیاتی  پہل  ،  پی ایم  ڈیوائن ،  جسے  شمال مشرقی کونسل  کے توسط سے نافذ کیا جارہا ہے ،  پی ایم گتی شکتی اور شمال مشرقی خطے کی صحت  ضروریات کی بنیاد  پر سماجی ترقی کے جذبے میں   بنیادی ڈھانچے کی مالی معاونت کرے گا۔  اس سے خاص  طور پرشمال  مشرق  کےنوجوانوں اور  خواتین کو فائدہ ہوگا۔ ابتداََ 1500 کروڑروپے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

سیاحت کی وزارت نے سال  23-2022کے لئے  شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کو  227  کروڑروپے  الاٹ کئے ہیں۔ قبائلی علاقوں  میں  سیاحت کے  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے  قبائلی ذیلی منصوبہ کے تحت  98  کروڑروپے  مختص  کئے گئے ہیں۔

بھارت نے  گھریلو سیاحت کے  شعبے میں  بڑی ترقی دیکھی ہے اور ریلوے اس شعبے میں  نئی ترقی کا اہم  معاون ہے۔ 400  نئی نسل   کی  وندے  بھارت ایکسپریس  ریل گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں۔  ان کی تیاری آئندہ تین برسوں میں کی جائے گی اور اس سے صلاحیت  اور مسافروں  کے تجربات  بہتر بنیں  گے۔ دوردراز علاقوں  میں کنکوٹی  میں  بہتری اور سیاحت کوفروغ دینے کے لئے ، نیشنل  روپ وے  ڈیولپمنٹ پروگرام   کو پی پی پی  ماڈل کے تحت  سڑک  رابطہ سہولیات کے مستقل متبادل کے طور پر  فروغ دیا جائے گا۔

سیاحت کی وزارت  ،  بھارت کی مضبوط  کووڈ  -19 ٹیکہ کاری مہم  کی  بے پناہ کامیابی کا فائدہ اٹھاکر  ، گھریلو اور ساتھ ہی  ان باؤنڈ  ٹورزم  ، دونوں  کی  مارکیٹنگ اور  فروغ  پر   توجہ  دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

*************

ش ح۔م م ۔رم

U-980

 


(Release ID: 1794683) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Tamil