وزارت دفاع

ہندوستانی کوسٹ گارڈکے 46ویں یوم تاسیس کے موقع پر کمانڈران چیف انڈمان ونکوبارکمانڈ (سی آئی این سی اے این ) نے کوسٹ گارڈ عناصرکو مبارکباد پیش کی

Posted On: 01 FEB 2022 6:17PM by PIB Delhi

یکم فروری  2022کو ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے 46ویں یوم تاسیس کے موقع پر کمانڈران چیف انڈمان ونکوبارکمانڈ (سی آئی این سی اے این ) نے مبارکباد پیش کی ۔ 1978میں صرف 7سرفیس پلیٹ فارمس کے ساتھ ایک معمولی شروعات سے کوسٹ گارڈاپنی انوینٹری میں کئی جہازوں اورایئرکرافٹ کی بڑی تعداد کے ساتھ ایک مستحکم دستے میں تبدیل ہوچکاہے ۔

انڈمان ونکوبارکمانڈکے زیراہتمام  کوسٹ گارڈ نے آپریشنل عمدگی اورکوالٹی پرتوجہ مرکوز کی ہے ۔ 836جزیروں میں پھیلے 1962کلومیٹرساحلی علاقوں کی  بحریہ کے ساتھ نگرا نی کرنے میں اس کی کارکردگی زبردست رہی ہے ۔ اس نے انڈمان ونکوبازجزیروں کے  خصوصی اقتصادی زون  (ای ای زیڈ )کے 6لاکھ مربع کلومیٹرمیں سلامتی مہیاکراکر اور9لاکھ  مربع کلومیٹر علاقے میں موثرتلاشی اوربچاؤکا کام کرکے قومی مفادات کی حفاظت کی ہے ۔

اے این سی میں  موجودکوسٹ گارڈ نے گذشتہ ایک سال میں  سمندرمیں 109زندگیوں کو بچایاہے ۔ مزید دونوں سمندراورہوامیں 24گھنٹے گشتوں کو برقراررکھ زبردست نگرانی کی وجہ سے اے این اینڈ کمانڈ نے 22سے زیادہ شکاریوں  اور4بیرونی کشتیوں کو  جو غیرقانونی طورپرجزیرے میں کام کررہی تھیں  ، گرفتارکیاہے ۔ دوسری قابل ذکرحصولیابیوں میں یہ بھی ہے کہ کوسٹ گارڈ نے ایم وی  ایکس پریس جمنا  کو کامیابی کو ساتھ  خراب سمندراوربرے موسم کے حالات کے درمیان منزل مقصود پرلایاہے اور اس طرح جہاز کو ممکنہ گراؤنڈنگ سے محفوظ بنایاہے ورنہ اس سے انڈمان ونکوبار جزیروں کے حساس ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا۔ ایک دوسرے موقع پر  ٹگ  گنگا-1 جس نے آن بورڈ سیلاب کا تجربہ کیاتھا ، کو کامیاب طریقے سے کوسٹ گارڈ جہاز کے ذریعہ مدد پہنچائی گئی ۔ تلاش اوربچاؤکی کارروائی میں  9افراد کو بچایاگیا ۔ انڈمان ونکوبارکمانڈ کے تحت  کوسٹ گارڈ کے ذریعہ گذشتہ سال اس طرح کی بہت سی بہادری سے پُرکوششوں سے  آدمیوں اورمواد کو سمندرسے بچایاجاسکاہے ۔ یہ ہمیشہ قوم کی خدمت میں مصروف ہے ۔

****************

(ش ح ۔اک۔ ع آ)

U-970

 



(Release ID: 1794669) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Tamil