بجلی کی وزارت
بجٹ 2022 ہمارے توانائی کی منتقلی کے سفر کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے نئے ہندوستان میں اختراعی اور پائیدار ترقی کی طرف ایک قدم ہے: وزیر توانائی
تھرمل پاور پلانٹس میں پانچ سے سات فیصد بائیو ماس پیلٹس کو فائر کرنے کی تجویز؛ کاربن کی بچت ایم ایم ٹی38 متوقع ہے
کوئلے سے گیس تیار کرنےاور کوئلے کو کیمیائی مادوں میں تبدیل کرنے کے چار پائلٹ پروجیکٹ بھی سامنے آئیں گے
بڑی تجارتی عمارتوں میں انرجی سروس کمپنی (ای ایس سی او) بزنس ماڈل کے قیام کے ذریعے توانائی کی کارکردگی اور بچت کے اقدامات
ای وی ایکو سسٹم میں بہتر کارکردگی کے لیے بیٹری تبدیل کرنے کی پالیسی
ماحول دوست بنیادی ڈھانچے کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کی غرض سےسوورین گرین بانڈز جاری کیے جائیں گے
Posted On:
01 FEB 2022 6:34PM by PIB Delhi
حکومت کا مقصد امرت کال کے دوران توانائی کی منتقلی اور آب و ہوا کی کارروائی کو فروغ دینے کے وژن کو حاصل کرنا ہے۔ آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-22 پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور، محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس وژن پر زور دیا اور اسے آگے بڑھنے کے لیے ملک کی اہم ترجیحات میں سے ایک قرار دیا۔
بجٹ پر خاص طور پر بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ ‘‘وزیر خزانہ کو 2023-22 کے ترقی پسندانہ مرکزی بجٹ پر مبارکباد۔ 2022 کے آتم نربھر بھارت کے بجٹ نے ہندوستان کے امرت کال کے لئے بلیو پرنٹ تیار کیا ہے ، جو بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹائزیشن، زراعت، مالیاتی انتظام، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ بجٹ 2022 ہمارے توانائی کی منتقلی کے سفر کو مضبوط کرنے اور موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے نئے ہندوستان میں اختراعی اور پائیدار ترقی کی طرف ایک قدم ہے۔’’
کاربن سے پاک معیشت کی سمت میں منتقلی؛ بجٹ 2023-22 میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لیے اہم جھلکیاں:
- مرکزی وزیر نے تھرمل پاور پلانٹس میں پانچ سے سات فیصد بائیو ماس پیلیٹس کی کو-فائرنگ کی تجویز پیش کی ہے جس کے نتیجے میں کاربن کی سالانہ 38 ایم ایم ٹی کی بچت ہوگی۔ اس سے کسانوں کو اضافی آمدنی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور زرعی کھیتوں میں پرالی جلانے سے بچنے میں مدد ملے گی۔
- کوئلے سے گیس کی تیاری اور کوئلے کو صنعت کے لیے درکار کیمیائی مادوں میں تبدیل کرنے کے لیے چار آزمائشی منصوبے بھی تجویز کیے گئے ہیں تاکہ تکنیکی اور مالیاتی عمل آوری کے امکان کو فروغ دیا جا سکے۔
- بڑی تجارتی عمارتوں میں انرجی سروس کمپنی (ای ایس سی او) کے کاروباری ماڈل کے قیام کے ذریعے توانائی کی کارکردگی اور بچت کے اقدامات توانائی کے آڈٹ، کارکردگی کے معاہدوں، اور مشترکہ پیمائش اور تصدیق کے پروٹوکول کے لیے صلاحیت سازی اور آگاہی میں بھی سہولت فراہم کریں گے۔
- بڑے پیمانے پر چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے شہری علاقوں میں جگہ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے، بیٹری کے تبادلے کی پالیسی لائی جائے گی اور معلومات کے تبادلے کی صلاحیت کے معیارات وضع کیے جائیں گے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ ‘بیٹریز یا انرجی بطور سروس’ کے لیے پائیدار اور اختراعی کاروباری ماڈل تیار کریں۔ اس سے ای وی ایکو سسٹم میں کارکردگی بہتر ہوگی۔
- 2023-22 میں حکومت کے مجموعی مارکیٹ قرضوں کے ایک حصے کے طور پر، ماحول دوست بنیادی ڈھانچے کے لیے وسائل کو بروئے کار لانے کی غرض سے سوورین گرین بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پبلک سیکٹر کے منصوبوں میں لگایا جائے گا جو معیشت میں کاربن کے استعمال کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
****************
(ش ح ۔س ب۔رض )
U NO: 979
(Release ID: 1794664)
Visitor Counter : 154