شہری ہوابازی کی وزارت
مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، راجستھان اور مہاراشٹر میں 16 نئے ہوائی اڈے تعمیر کئے جائیں گے
شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے پی ایم۔ گتی شکتی وژن کو بہتر طریقے سے عملی جامہ پہنانے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کے ساتھ کام کئے جانے کی اپیل کی
آج پی ایم۔ گتی شکتی سینٹرل زون کانفرنس منعقد کی گئی
Posted On:
31 JAN 2022 7:56PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے پی ایم۔ گتی شکتی کی کامیابی کے لئے تمام متعلقین، خصوصی طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ آج سینٹرل زون کے لئے پی ایم۔ گتی شکتی کانفرنس (ورچوئل) سے خطاب کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ پی ایم۔ گتی شکتی کی کامیابی سے ملک میں ملٹی ماڈل کنکٹی وٹی کو تحریک ملے گی جس سے پانچ ٹریلین کی معیشت کے وژن کو حقیقت کا جامہ پہنایا جاسکے گا۔ گتی شکتی پہل سے نہ صرف ملک میں زیادہ سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی بلکہ زیادہ روزگار پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے گزشتہ 70 برسوں میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی اور اب وہ تمام ملک ترقی یافتہ ممالک بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم کی با صلاحیت قیادت کے تحت پی ایم ۔گتی شکتی بہترین بنیادی ڈھانچے کی طاقت کے ساتھ بھارت کو دنیا کی ایک سپر پاور بنانے کے لئے ایک عظیم پہل ہے۔ گزشتہ حکومتوں میں ترقیاتی اسکیمیں تیار کرنے اور ان کے نفاذ کے بارے میں کوئی عزم نہیں تھا ۔ لیکن اب صورت حال تبدیل ہوچکی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے 10 سال میں محض ایک ایمس تعمیر کرایا، جبکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 7 برسوں میں 15 ایمس تعمیر کرائے ہیں۔ گزشتہ 70 برسوں میں محض 74 ہوائی اڈے تعمیر کئے گئے تھے، اب گزشتہ سات برسوں میں 46 مزید ہوائی اڈے کام کرنے لگے ہیں اور اب بھارت میں مجموعی طور پر 140 ہوائی اڈے ہیں۔
جناب سندھیا نے زور دیا کہ پی ایم۔ گتی شکتی، جس کی لاگت 100 لاکھ کروڑ روپے ہوگی، بھارت کو ایک عالمی سپر پاور میں تبدیل کرنے کی ایک مہم ہے۔ یہ تاریخی سنگ میل تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے تعاون سے حاصل کیا جائے گا۔ اسے ممکن بنانے کے لئے مرکزی حکومت کی 16 وزارتیں پوری طرح تعاون کریں گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وسطی بھارت کی پانچوں ریاستوں میں 16 نئے ہوائی اڈے تعمیر کئے جائیں گے۔ ایک ہوائی اڈہ مدھیہ پردیش کے ریوا میں تعمیر کیا جائے گا۔ امبیکا پور، بلاسپور اور جگدل پور، چھتیس گڑھ میں بھی ہوائی اڈے تعمیر کئے جائیں گے۔ اترپردیش میں 9 ہوائی اڈے تعمیر کئے جائیں گے، راجستھان میں ایک اور مہاراشٹر میں دو ہوائی اڈے تعمیر کئے جائیں گے۔ پی ایم گتی شکتی کے تحت ایک لاکھ کلو میٹر قومی شاہراہوں کو چوڑا کیا جائے گا۔
حکومت مدھیہ پردیش کے صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر جناب راج وردھن سنگھ دتی گاؤں، چھتیس گڑھ کی چیف سکریٹری جناب امیتاب جین ، شہری ہوا بازی کی وزارت کئے سکریٹری جناب راجیو بنسل ، اے اے آئی کے چیئرمین جناب سنجیو کمار ، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین، حکومت مدھیہ پردیش کے صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری جناب سنجیو کمار شکلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U-916
(Release ID: 1794223)
Visitor Counter : 160