وزارت دفاع

لیفٹننٹ جنرل سی پی موہنتی بری فوج کے نائب سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے

Posted On: 31 JAN 2022 3:36PM by PIB Delhi

لیفٹننٹ جنرل چنڈی پرساد موہنتی،  پی و ی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، بری فوج کے نائب سربراہ  چار دہائیوں کی اپنی شاندار خدمات  کے بعدسبکدوش ہوئے۔  دفتر میں انہیں اپنی  مدت کار کے دوران اس وقت کے ضروری ہتھیاروں کے پلیٹ فارم اور آلات  کی خرید کے لیے ہنگامی مالی  اختیارات  میں بھاری اضافہ کروانے اور فوج میں مخصوص اور تباہ کن ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے لئے یاد کیا جائے گا۔ بری فوج کے نائب سربراہ کے طور پر  انہوں نے خرید سے متعلق بہت سے اہم فیصلے کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا۔  انہوں نے ابھرتے ہوئے قومی سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فوج کے اندر ٹرینی اور تعلیم کے جدید طریقوں پر بھی زور دیا۔

 

لیفٹیننٹ جنرل موہنتی نے انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) دہرادون اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑگواسلا سے تعلیم و تربیت حاصل کی اور وہ 12 جون 1982 کو راجپوت ریجمنٹ میں شامل ہوئے تھے۔ 4 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں جنرل موہنتی نے متعدد جغرافیائی حالات اور جدو جہد والی جگہوں پر مختلف کمانڈ، اسٹاف اورانسٹرکشنل تقرریوں پر کام کیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں اور بعد میں شمال مشرق میں لائن آف کنٹرول پر ایک بٹالین کی کمان سنبھالی۔ انہیں دو بریگیڈوں کی کمان سنبھالنے کا انوکھا فخر حاصل ہے۔ پہلے حقیقی لائن آف کنٹرول پر بعد ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں کثیر قومی اقوام متحدہ بریگیڈ کی  کمان ۔ بعد میں انہوں نے دہشت گردی مخالف ماحول میں رانگیا میں واقع ڈویژن اور ڈوکلام واقعے کے فوراً بعد سکم میں واقع تِری شکتی کور کی کمان سنبھالی۔ فوج کے نائب سربراہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے سے قبل، لیفٹیننٹ جنرل موہنتی نے بھارتی فوج کے پنے میں واقع جنوبی کمان کی قیادت کی۔

 

ویلنگٹن میں ڈفینس سروسیز اسٹاف  کالج، سکندرآباد میں ہائیر ڈیفینس  مینجمنٹ کورس اور نئی دہلی میں نیشنل ڈفینس کالج کے سابق طالب علم رہے لیفٹیننٹ  جنرل موہنتی نے اپنے اسٹاف اور انسٹرکشنل عہدوں پر متعدد اہم کردار ادا کیے۔ ان میں این ڈی اے میں ایک انسٹرکشنل مدت کار، ایک بکتر بند بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، سیشلس میں فوجی صلاح کار اور کرنل، ایم ایس  شاخ میں فوجی سکریٹری (سلیکشن)، ایسٹرن تھیٹر میں  ایک کور کے بریگیڈیئر جنرل  اسٹاف (آپریشنز) اور آپریشنل لاجسٹکس اینڈ اسٹریٹجک موومنٹ کے ڈی جی کا عہدہ    شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VCOAS2Q8OU.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LtGenMohanty31Jan22(4)NY02.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LtGenMohanty31Jan22(2)GBXF.jpeg

*************

 

(ش ح۔ م م ۔ ک ا)

U. No.922



(Release ID: 1794219) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Punjabi