وزارت دفاع

بھارتی  کوسٹ گارڈ کل اپنا 46 واں یوم تاسیس منائے گی

Posted On: 31 JAN 2022 3:50PM by PIB Delhi

بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) یکم فروری 2022  کو  اپنا 46  واں یوم تاسیس منائے گی۔ 1978  میں  صرف  سرفیس پلیٹ فارم سے ، آئی سی جی 158 بحری جہازوں اور 70  طیاروں کے ساتھ ایک مستحکم فورس بن چکی ہے اور  امید ہے کہ  یہ  2025  تک   200 سرفیس پلیٹ فارم اور 80  طیاروں کی فورس کا ہدف حاصل کرلے گی۔ دنیا میں   چوتھی سب سے بڑی کوسٹ گارڈ کے طور پر  اس نے  بھارتی ساحلوں کا تحفظ کرنے اور بھارت کے  بحری زونس میں ضابطوں کو نافذ کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

آئی سی جی نے  پچھلے ایک سال کے دوران سمندر میں 1200  سے زیادہ  جانیں بچائی ہیں اور  اپنے قیام کے بعد سے اب تک 11 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائیں ہیں۔ اس نے  سیلاب ، سمندری  طوفان اور دیگر  قدرتی آفات  کے دوران  سول حکام  کو فراہم کی گئی امداد ، اور حال ہی میں مہاراشٹر ، کرناٹک اور گوا کے سیلاب کے دوران  امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ‘‘سول حکام کے لئے امداد’’ کے آپریشنز میں تقریباً 13  ہزار  لوگوں کو بچایا ہے۔ کووڈ – 19  وبا کی وجہ سے عائد  بندشوں کے باوجود آئی سی جی  50 بحری جہازوں اور 12  طیاروں  کی یومیہ  تعیناتی کے ذریعہ خصوصی اقتصادی زون پر  24  گھنٹے  نگرانی  قائم  رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی  کوسٹ گارڈ کی بنیادی ذمہ داریوں میں ایک  اپنے دائرہ اختیار کے علاقے میں بحری  راستے  سے ہونے والی اسمگلنگ کی روک تھام کرنا ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران اس نے  تقریبا 4  ہزار کروڑ روپے  کی قیمت  کی منشیات اور  ناجائز سامان ضبط کیا ہے۔ آئی سی جی نے اپنے  قیام سے اب تک  12  ہزار کروڑ روپے سے زیادہ  کی منشیات اور ناجائز  سامان ضبط کیا ہے۔

 اس کے علاوہ آئی سی جی نے  اب تک ایک خصوصی اقتصادی زون میں غیر قانونی طور پر سرگرم 1500 کشتیوں اور  13  ہزار سے زیادہ عملے کے لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ آئی سی جی نے 2021  میں 7 بیرونی کشتیوں اور  40  عملے کے افراد کو  حراست میں لیا ہے۔آئی سی جی  بحرہ ہند کے خطے میں ساحلی ملکوں کے ساتھ بحری جرائم  کو روکنے اور  سمندری تحفظ میں اضافہ کرنے کی خاطر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے علاوہ ان ملکوں سے اشتراک بھی کر رہی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے ویژن ‘‘ساگر’’ کے خطوط پر  بھارتی کوسٹ گارڈ نے  سمندروں میں پیشہ وارانہ تعلقات  کو فروغ دیا ہے اور  سمندر میں  قیام امن کے لئے بحرہ ہند  خطے کے ملکوں کے ساتھ  تعلقات قائم کئے ہیں۔

آئی سی جی نے  بڑے  ماحولیاتی  حادثات کا کامیابی سے سامنا کیا ہے اور سری لنکا کے ساحل کے قریب بڑی    آگ بجھانے اور  آلودگی پر روک تھام کی کارروائی کر کے خطے میں سب سے پہلے  اقدامات کرنے والی کوسٹ کے طور پر ابھری ہے اور  ابھی حال ہی میں اس نے  کیمیکل  بردار جہاز  ایم وی ایکس- پر یس پرل پر ساگر آرکشا – 11 کا آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔

بھارتی کوسٹ گارڈ نے  سمندری اور  شہری  ہوا بازی  کی تلاش  اور بچاؤ (ایس اے آر)  نظام  کو ہم آہنگ کرنے کی خاطر نیشنل میریٹائم سرچ  اینڈ ریسکیو بورڈ کی میٹنگ بھی منعقد کی ہے۔ یہ  ساحلی سکیورٹی  کے پختہ نظام  کو قائم کرنے کی خاطر  مرکزی اور ریاستی  ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ آئی سی جی نے 15 اگست 2021  کو  آزادی کا امرت مہو تسو کے جشن کے ایک حصے  کے طور پر  100 آباد اور غیر آباد جزائر پر  ترنگا پرچم پھیرا کر اپنی رسائی  کا مظاہرہ کیا  تھا۔

آئی سی جی  ملک میں تیار کردہ اثاثوں کو شامل کرنے میں پہل کرتی رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ  پورے سال  آپریشنوں میں سرگرم اور  تیزی سے اقدامات کرنے والی کوسٹ بنی رہی۔ کووڈ  - 19  وبا کے باوجود  اس نے  پچھلے ایک سال میں 5  نئے جدید  بحری جہاز اور  8  ندید  ہلکے ہیلی کاپٹروں کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے جو  وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت  اور میک ان انڈیا ویژن کی شاندار مثال ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند ، نائب صدر ، وزیراعظم اور وزیر دفاع نے  سمندری زونز میں ملک کے مفادات  کا تحفظ کرنے میں  فورس  کے ذریعہ ادا کئے گئے شاندار کردار کی ستائش کرتے ہوئے ملک کے لئے بے لوث خدمات پر بھارتی کوسٹ گارڈ کو مبارک باد دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1N8VS.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-وا - ق ر)

 

U-921



(Release ID: 1794217) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi