وزارت دفاع

سروسز ای-ہیلتھ اسسٹینس اینڈ ٹیلی کنسلٹیشن (صحت) کے تحت دوائیوں کی ہوم ڈیلیوری کل سے شروع ہوگی

Posted On: 31 JAN 2022 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی:31 جنوری،2022: سروسز ای-ہیلتھ اسسٹینس اینڈ ٹیلی کنسلٹیشن (صحت) وزارت دفاع کی سہ فریقی ٹیلی مشاورتی سروس ہے جسے تمام اہل اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا اور ای-گورننس کے لیے حکومت کی وابستگی کے ایک حصے کے طور پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 27 مئی 2021 کو صحت کا آغاز کیا۔ یہ اختراع کی ایک بہترین مثال ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کوئی 19 سے مقابلہ کررہا ہے۔

صحت اسٹے ہوم (گھر پر ہی) او پی ڈی ایک مریض سے ڈاکٹر تک کا نظام ہے جہاں مریض اپنے اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ یا ٹیبلٹ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے ذریعے دور سے ڈاکٹر سے مشورہ کر سکتا ہے۔ مشاورت ایک ہی وقت میں ویڈیو، آڈیو اور چیٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد مریضوں کو ان کے گھر کے آرام اور سکون کے ساتھ صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایک ہسپتال میں ڈاکٹر اور ملک میں کہیں بھی اپنے گھر کی حدود میں موجود مریض کے درمیان محفوظ اور منظم ویڈیو پر مبنی طبی مشاورت کو ممکن بنا دیا گیا ہے۔

اسے انتہائی سادہ اور استعمال میں آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے لیے صارفین کی جانب سے کم سے کم محنت درکار ہے۔ صارف کو ٹیلی مشاورت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ صرف  https://sehatopd.gov.in پر جاکر یا پلے اسٹور اور ایپ اسٹورز پر دستیاب SeHAT ایپس کا استعمال کر کے خدمات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے آغاز کے بعد سے صحت پر 10,000 سے زیادہ کامیاب ٹیلی مشاورتیں ہو چکی ہیں، جس میں 2000 سے زیادہ ڈاکٹروں کی ایک مضبوط ٹیم موجود ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں سے حاصل ہونے والا فیڈ بیک دل کو بے انتہا خوش کرنے والا ہے۔

 مزید برآں حفظان صحت کی فراہمی کو مریضوں کی دہلیز تک لاکر دفاع کے سکریٹری جناب اجے کمار نے صحت پر مشاورت کے خواہشمند مریضوں کو ہوم ڈیلیوری یا دوائیوں کی سیلف پک اپ فراہم کرنے کی نئی پہل شروع کی۔ جو لوگ سیلف پک اپ کی ہوم ڈیلیوری کے خواہشمند ہیں وہ لاگ ان ہونے کے دوران اپنی ترجیحات طے کرسکتے ہیں۔ آغاز میں ہوم ڈیلیوری کا یہ پروجیکٹ  بیس ہاسپٹل دہلی کینٹ سے یکم فروری 2022 سے شروع کیا جائے گا، اور اسے آنے والے وقت میں زیادہ سے زیادہ اسٹیشنوں تک بڑھایا جائے گا۔

 

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:910



(Release ID: 1794068) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi