بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی ودیوت ویاپار نگم لمیٹڈ نے پی ایکس آئی ایل میں 5 فیصد ایکویٹی حصص حاصل کیا

Posted On: 31 JAN 2022 8:02PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی لمیٹڈ کی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، این ٹی پی سی ودیوت ویاپار نگم لمیٹڈ نے پاور ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ (پی ایکس آئی ایل) میں 5 فیصد ایکویٹی حصص حاصل کیا ہے۔ این وی وی این نے آج یہ حصصNSE  انویسٹمنٹ لمیٹڈ سے خریدے ہیں، جو PXIL کے شریک پروموٹر شیئر ہولڈر ہیں۔

این وی وی این ہندوستان میں پاور ٹریڈرز میں سے ایک ہے اور PXIL میں ایکویٹی حصص کا حصول NVVN کے لیے تیزی سے بدلتی ہوئی پاور ٹریڈنگ مارکیٹ میں قائدانہ مقام حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کا ایک اسٹریٹجک موقع ہے۔

این وی وی این کی تشکیل ہندوستان کی سب سے بڑی پاور جنریٹر اور مہارتنا کمپنی NTPC لمیٹڈ کے ذریعہ ملک میں پاور ٹریڈنگ کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے لیے اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر سال 2002 میں کی گئی تھی۔ CERC کے تازہ ترین ضوابط کے لحاظ سے NVVN کے پاس اعلیٰ ترین زمرہ ’I‘ پاور ٹریڈنگ لائسنس ہے۔

پی ایکس آئی ایل ہندوستان کا پہلا ادارہ جاتی پاور ایکسچینج ہے جسےNSE  انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور NCDEX نے فروغ دیا ہے اور 2008 سے اختراعی اور معتبر حل فراہم کر رہا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ع ا  

 

U: 906



(Release ID: 1794057) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi