سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مستقبل میں حفظان صحت کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل میڈیسن اہم ہیں: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں میں واقع ایمس کا دورہ کیا، آئندہ کے نئے بلاکوں کا معائنہ کیا اور حال ہی میں تعمیر شدہ سہولیات کا افتتاح کیا

جموں کے ایمس میں او پی ڈی خدمات جلد ہی شروع ہوں گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ایمس جموں اور سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں کے درمیان گہرے سائنسی تعاون کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے

Posted On: 29 JAN 2022 5:12PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مستقبل میں حفظان صحت کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل میڈیسن اہم ہیں۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) جموں میں آئندہ کے نئے بلاکوں کا معائنہ اور حال ہی میں تعمیر شدہ سہولیات کا افتتاح کرنے کے لیے ادارہ کے دورے پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ادارہ کی ایک مخصوص شناخت قائم کرنے کے لیے مستقبل کے ان شعبوں پر توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن اور روبوٹک سرجری پہلے ہی بڑے پیمانے استعمال میں ہیں اور ان نئے متبادل کی ناگزیر افادیت وبائی مرض کے دور میں محسوس کی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BH5M.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ایمس، جموں میں او پی ڈی خدمات فوراً شروع ہو جائیں گی اور پہلا بیچ اس سال یکم جون سے احاطہ سے چلایا جائے گا اور اس کے بعد دوسرا بیچ جاری رہے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 30 رکنی فیکلٹی کو پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے اور اگلے سال کی شروعات تک چھ منزلہ ایمس کی پوری عمارت بن کر تیار ہو جائے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعلان کیا کہ ایمس جموں سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ دونوں اداروں کی جانب سے ڈائرکٹر ایمس، جموں ڈاکٹر شکتی گپتا اور ڈائرکٹر سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر ڈی شرینواس ریڈی کے درمیان وزیر کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I7D8.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم، جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج، جموں ایک دوسرے سے تقریباً 4 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہیں اور بھلے ہی دونوں ادارے طبی تحقیق کے لیے وقف تھے، پھر بھی ماضی میں دونوں کے درمیان شاید ہی کوئی تعاون ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی آئی ایم کو جی ایم سی کے ساتھ اور آئی آئی آئی ایم جموں اور ایمس، جموں کے درمیان گہرے روابط قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ یہ دونوں مرکزی حکومت کے ادارے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آئی آئی آئی ایم جموں ملک کی سب سے پرانی سی ایس آئی آر کی تجربہ گاہوں میں شامل ہے اور آج بھی یہ بھنگ کی ادویاتی مصنوعات اور کئی دیگر دواؤں میں اولین تحقیق کر رہا ہے، جو ادارہ کو ایمس کا ایک خود مختار معاون بناتا ہے، جس کے پاس تحقیق اور طبی تعلیم کی منظوری بھی ہے۔

ڈاکٹر شکتی گپتا کے ایمس کے ڈائرکٹر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مختصر مدت کے دوران ہوئی پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشورہ دیا کہ ادارہ کی ایک مخصوص شناخت قائم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسے مستقبل کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی پر مبنی حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے تیار کرنے میں ایمس شمالی ہند میں سرفہرست بن سکتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی دلچسپی کے سبب حال کے برسوں میں جموں کے آس پاس مرکز کی مالی مدد سے تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں اور اس طرح اس علاقے میں یہ ایک اہم تعلیمی مرکز بن گیا ہے۔

انہوں نے سائنسی اداروں کے درمیان مختلف سطحوں پر زیادہ سے زیادہ ربط قائم کرنے کی اپیل کی۔ پھر انہوں نے سائنسی اداروں اور غیر سائنسی اداروں کے درمیان اور آخر میں ان تمام تعلیمی اداروں کے درمیان پائیدار ترقی اور معاش کے لیے صنعت اور اسٹارٹ اپ کے درمیان ربط  قائم کرنے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034LO8.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کے معاملے میں ماضی کی آئینی رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں سے بہترین اساتذہ کو متوجہ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 851

 


(Release ID: 1793601) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu