بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے مالی سال 2022 ء کے لئے کیو 3 / 9 ایم کے غیر آڈٹ شدہ نتائج کا اعلان کیا


پی اے ٹی ( وائی او وائی ) میں 12.91 فی صد کا اضافہ  ( اسٹینڈ الون ) اور 13.96 فی صد ( کنسولیڈیٹڈ ) کا اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JAN 2022 6:23PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 جنوری /  ملک میں بجلی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی  این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے ، جس کی موجودہ تنصیبی  صلاحیت 67757.42  ایم ڈبلیو  ہے ، 29 جنوری ، 2022 ء کو  مالی سال 2022 ء  کےلئے کیو 3 / 9 ایم کے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج  کا اعلان کیا ہے ۔

          این ٹی پی سی گروپ نے   کیو 3 ایف وائی 22  میں 87.92 ارب یونٹ بجلی پیدا کی اور 9 ایم ایف وائی 22 میں  264.70 ارب یونٹ کی پیداوار کی ، جب کہ   پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 76.53  اور  222.41 ارب یونٹ  کی پیداوار کی تھی  ، جس سے  بالترتیب  14.88 فی صد اور 19.01 فی صد کا اضافہ  درج کیا گیا ۔  اسٹینڈ الون بنیاد پر   کیو 3 ایف وائی 22 کے لئے  این ٹی پی سی کی مجموعی پیداوار 72.70 ارب یونٹ رہی  اور 9 ایم ایف وائی 22   میں  219.26 ارب یونٹ رہی  ، جب کہ اس کے مقابلے پچھلے سال کی اسی مدت میں  65.42 ارب یونٹ اور 193.28 ارب یونٹ  تھی ۔ اس سے بالترتیب  11.13 فی صد اور 13.44 فی صد کے اضافہ کا اظہار ہوتا ہے ۔  کوئلہ اسٹیشنوں نے  پلانٹ لوڈ فیکٹر میں   68.95 فی صد  حاصل کیا ، جب کہ  9 ایم ایف وائی 22 میں قومی ایوریج 57.02 فی صد تھا ۔

          اسٹینڈ اَلون بنیاد پر کیو 3 ایف وائی 22 میں کل آمنی 29837.13 کروڑ روپئے تھی اور  9 ایم ایف وائی 22 میں 85912.38 کروڑ روپئے رہی ، جب کہ  پچھلے سال کی اسی مدت میں   یہ آمدنی  25268.56 کروڑروپئے اور  75312.89 کروڑ روپئے تھی   ۔ کیو 3 ایف وائی 22 میں پی اے ٹی  4131.99 کروڑ روپئے رہی اور  9 ایم ایف وائی 22 میں  10489.53 کروڑ روپئے  رہی ، جب کہ  پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ 3315.34 کروڑ روپئے اور 9290.30 کروڑ روپئے تھی ۔  اس سے بالترتیب  24.63 فی صد اور 12.91 فی صد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔

          مجموعی بنیاد پر کیو 3 ایف وائی 22 میں  کل آمدنی  33783.62 کروڑ روپئے رہی اور 9 ایم ایف وائی 22 میں 97269.89 کروڑ روپئے رہی ، جب کہ  پچھلے سال اسی مدت کے دوران یہ آمدنی   28387.27 کروڑ روپئے  اور 83859.59 کروڑ روپئے تھی ۔  کیو 3 ایف وائی 22 میں پی ا ے ٹی  4626.11 کروڑ روپئے اور 9 ایم ایف وائی 22 میں  11760.78 کروڑ روپئے رہی ، جب کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ   3876.36 کروڑ روپئے  اور 10319.91 کرو ڑروپئے  تھی ۔  اس سے بالترتیب   19.34 فی صد اور 13.96 فی صد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔

          بورڈ آف ڈائریکٹرس نے ایف وائی 22 کے لئے عبوری منافع   کو  پیڈ –اَپ شیئر کیپٹل  کے 40 فی صد کو منظوری دی ہے ، جو 10 روپئے کے ایکویٹی شیئر پر  4 روپئے ہوتا ہے ۔

          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-01-2022)

U. No.  854


(ریلیز آئی ڈی: 1793586) وزیٹر کاؤنٹر : 188
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी