بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

کوچین شپ یارڈ نے  بی ایس ایف کو تین  فلوٹنگ باڈر آؤٹ پوسٹ  سپلائی کیں  

Posted On: 28 JAN 2022 4:32PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،28 جنوری /  بندر گاہوں ، بحری جہازوں اور آبی گزر گاہوں  کی وزارت کے تحت  کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ ( سی ایس ایل ) نے  باڈر سکیورٹی فورس بی ایس ایف کو  تین  تیرتی  ہوئی سرحدی چوکیوں ( ایف بی او پی ) کی  دوسری لاٹ کامیابی سے فراہم کی ہے ۔  سی ایس ایل کو   ملک کی آبی سرحدوں کے تحفظ کے لئے   ، اِس طرح کی 9 ایف بی او پیز  تیار کرنے کا  آڈر ملا تھا ۔  امید ہے کہ مزید تین  ایف بی او پیز  آنے والے مہینوں میں  سپلائی کئے جائیں گے ۔

 

image001WX78.jpg

         

          امورِ داخلہ کی وزارت نے  2019 ء میں  بی ایس ایف کے آبی شعبے کے لئے 9 ایف بی او پیز  کا ڈیزائن  ، تعمیر  اور سپلائی کا آڈر  دیا تھا ۔  46 میٹر طویل اور 12 میٹر چوڑی ایف بی پی او کا ڈیزائن    بھارت میں اندرونی آبی ذرائع  ، خاص طور پر  کچھ ( گجرات ) کے کریک علاقے  اور مغربی بنگال کے سندر بن کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ ان آبی جہازوں کا ڈیزائن سی ایس ایل نے تیار کیا  ہے  اور  انڈین رجسٹر آف شپنگ میں اندراج کیا گیا ہے ۔  ہر ایف بی پی او کا ڈیزائن  چار تیز رفتار گشتی کشتیوں  کو رکھنے کا بنایا گیا ہے ، جنہیں  خود اپنے  ڈیوِڈ سسٹم کے ذریعے  چلایا جا سکتا ہے ۔ یہ جہاز   تیز رفتار گشتی کشتیوں کے لئے تیرتی ہوئی بیس کے طور پر کام کریں گے ۔ یہ جہاز چھوٹی کشتیوں  کو پیٹرول  ،  تازہ پانی اور دیگر ساز و سامان کی سپلائی بھی کریں گے ۔

          کوچین شپ یارڈ  1972 ء میں  حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت والی کمپنی کے طور پر  قائم کی گئی تھی ۔ آخری تین دہائیوں میں کمپنی  بھارتی جہاز سازی  اور جہازوں کی مرمت  کی صنعت میں   سب سے آگے  نکل چکی ہے ۔ یہ یارڈ  بھارت میں  سب سے بڑے بحری  جہازوں کی تعمیر اور مرمت  کر سکتا ہے ۔  بھارت میں  پہلا گرین فیلڈ   اور سب سے جدید  جہاز  سازی کا یہ یارڈ اعلیٰ معیار کے جہاز تیار کرنے کے لئےمعروف ہے ۔  کوچین شپ یارڈ  اپنی مصدقہ مہارت کے ساتھ مختلف  مصنوعات  جیسے  ٹینکر  ، ساز و سامان کے  کیریئر  ، بڑے پیمانے پر   سامان لے جانے والے کیریئر ، مسافر جہاز  ، فضائی دفاعی  بحری جہاز وغیرہ  کی ایک وسیع  رینج   پیش کرنے  کی پوزیشن میں ہے ۔ سی ایس ایل نے  بحری جہازوں کی مرمت   کا کام 1982 ء میں  شروع کیا تھا اور   تیل کی تلاش   سے متعلق صنعت  کے لئے  مخصوص جہازوں سمیت  ہر قسم کے  بحری جہازوں کی مرمت اور تجدید  کا کام کرتا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  823



(Release ID: 1793397) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Malayalam