زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت-اسرائیل نے زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا


بھارت میں اسرائیل کے سفیر نے مرکزی وزیر زراعت سے ملاقات کی

بھارت کی آزادی کے 75ویں سال مکمل ہونے کی یاد میں 75 گاؤں کو ‘ولیجیز آف ایکسی لینس’ میں تبدیل کیا جارہا ہے

اسرائیل کے سفیر نے خدمات کی کوالٹی اور معیارات کو مزید بڑھانے کے لیے سینٹرز آف ایکسی لینس کے سرٹیفیکیشن کی تجویز پیش کی

Posted On: 28 JAN 2022 3:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28 جنوری،2022۔بھارت میں اسرائیل کے سفیر جناب ناؤر گیلون نے 27جنوری 2022 کو کرشی بھون میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کی۔ سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب تومر نے انہیں بھارت میں اسرائیل کے سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جناب تومر نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے تین سال مکمل ہونے پر خوشی اور مسرت کا اظہارکیا۔ وزیر موصوف نے 12ریاستوں میں 29 سینٹرس آف ایکسی لینس (مہارت کے مراکز) کے نام کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا جو 25 ملین سے زیادہ سبزیوں کے پودے، 387 ہزار سے زیادہ معیاری پھلوں کے پودے تیار کررہے ہیں اور ہر سال 1.2 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو تربیت فراہم کرسکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WU72.jpg

مرکزی وزیر جناب تومر نے بتایا کہ سینٹرس آف ایکسی لینس کے آس پاس کے 150 گاؤں کو اسرائیل کی تکنیکی مدد سے ولیجیز آف ایکسی لینس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں سے 75 گاؤں کو بھارت کی آزادی کے 75ویں سال مکمل ہونے کی یاد میں پہلے سال میں لیا جارہا ہے۔ جہاں بھارت اور اسرائیل ملکر کام کریں گے۔ جناب تومر نے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی جن میں پی ایم- کسان، زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ، 10 ہزار فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کی تشکیل، نامیاتی کاشتکاری، قدرتی کاشتکاری اور سوائل ہیلتھ کارڈ وغیرہ شامل ہیں۔

Description: C:\Users\Administrator\Downloads\FKGrmGQVUAY3Zoe.jpg

بھارت میں اسرائیل کے سفیر جناب گیلون نے سینٹرس آف ایکسی لینس  کے کام کاج پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹرس آف ایکسی لینس (سی او ای) دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ایک بہترین مثال ہیں۔ سفیر موصوف نے آئی سی اے آر اداروں کے کام کی تعریف کی اور آئی سی اے آر کے ساتھ مزید تعاون اور اسرائیل کی جدید ترین ٹیکنالوجیز دستیاب کرانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کسانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کوالٹی اور معیارات کو مزید بڑھانے کیلئے سینٹرس آف ایکسی لینس کے سرٹیفکیشن کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر جناب تومر کو اسرائیل کا دورہ کرنے کیلئے دعوت بھی دی۔ جناب تومر نے اسرائیل کے سفیر کی تجاویز کاخیرمقدم کیا اور ان کی تعریف کی، ان پر کام کرنے پر اتفاق کیا اور سفیر نیز اسرائیل کے سفارتخانے کے افسران کا تعاون کیلئے شکریہ اداکیا۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 828


(Release ID: 1793349) Visitor Counter : 185