وزارت دفاع
میسرز ٹیٹا گڑھ ویگنس لمیٹڈ، کولکاتا میں اولین ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ بنانے کے کام کا آغاز
Posted On:
28 JAN 2022 2:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 جنوری 2022:
ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) پروجیکٹ کے اولین بحری جہاز کی تیاری کے کام کا آغاز 27 جنوری 2022 کو، بھارتی بحریہ کے نمائندوں کی ورچووَل موجودگی میں، میسرز ٹیٹا گڑھ ویگنس لمیٹڈ، کولکاتا میں عمل میں آیا۔ بھارتی بحریہ کے لیے پانچ ڈائیونگ سپورٹ کرافٹس (یارڈس 325 سے 329 ) کی خریداری کے لیے میسرز ٹیٹاگڑھ ویگنس لمیٹڈ کے ساتھ 21 فروری کو دستخط عمل میں آئے تھے۔
ان جہازوں کو بندرگاہ کے اندر اور نزدیک غوطہ خوری میں تعاون فراہم کرنے کے علاوہ پانی کے اندر مرمت، رکھ رکھاؤ اور بچاؤ کے کاموں میں مدد فراہم کرانے کے مقصد سے بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ جہاز غوطہ خوری اور اس سے متعلق کاروائیوں کے لیے جدید سازو سامان سے آراستہ ہیں۔
ان جہازوں میں تمام معاون اور اہم آلات اندرونِ ملک مینوفیکچررس سے حاصل کیے گئے ہیں، اور اس طرح یہ جہاز وزارت دفاع کی میک ان انڈیا پہل قدمی کے علمبردار ہیں۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 832
(Release ID: 1793321)
Visitor Counter : 177