وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سبکدوش ہوا آئی این ایس کھکری، دیو انتظامیہ کو سونپا گیا

Posted On: 28 JAN 2022 2:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 جنوری 2022: ہندوستانی بحریہ کا  پہلا دیسی ساخت یعنی ملک میں ہی بنایا گیا میزائل کارویٹ آئی این ایس کھکری ( پی 49)، 26 جنوری 2022 کو دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو (ڈی این ایچ ڈی ڈی) انتظامیہ کو سونپ دیا گیا۔ دیو کے آئی این ایس کھکری میموریل میں جزوی طور سے منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ریئر ایڈمرل اجے ونے بھاوے، فلی آفیسر ڈاکٹرین اینڈ کنسیپٹس نے سبکدوش بیڑے کو مختلف طریقے سے مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو نیز لکشدیپ کے  معزز انتظامی افسر (ایڈمنسٹریٹر) جناب پرفل پٹیل کے سپرد کیا۔ اس پروگرام کے دوران ہندوستانی بحریہ کے  بینڈ کے ذریعے ایک دلکش پیش کش دی گئی اور لنگر ڈالنے کے مقام پر بحریہ کے جہازوں کے ذریعے روشنی بھی کی گئی۔

جہاز کو سونپنے سے پہلے جناب پرفل پٹیل کو اس کے چاروں طرف لے جایا گیا اور آئی این ایس کھکری نے اپنی  مدت کار  کے دوران جو کامیابیاں اور صلاحیتیں حاصل کی تھیں، ان کے بارےمیں معلومات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل بھاوےنے آئی این ایس کھکری کی گھر واپس کے سفر کا آغاز کرنے کی اس پہل کے لیے ایڈمنسٹریٹر جناب پرفل پٹیل کی ستائش کی۔ انھوں نے کیپٹن مہیندر ناتھ مُلّا، ایم وی سی اور پہلے آئی این ایس کھکری کے بہادر کارکنان کی قربانیوں پر بھی توجہ مرکوز کی، جن کی یاد میں شاندار دیو یادگار وقف کی گئی ہے۔

سرکاری سفر کے لیے دیو انتظامیہ کے ذریعے کھکری کو ایک میوزیم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ میوزیم موجودہ کھکری میموریل کے ساتھ اسی مقام پر ہوگا۔ یہاں پر آئی این ایس کھکری (ایف 149)، بلیک ووڈ کلاس پنڈبی مخالف فریگیٹ کا چھوٹا ایڈیشن بھی رکھا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(1)1657.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(11)4TKI.jpeg

*****

U.No.818

(ش ح –ش ب - ر ا)

 


(Release ID: 1793318) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Tamil