وزارت دفاع
سکریٹری دفاع نے دفاعی صنعت سے بات چیت کی
Posted On:
27 JAN 2022 6:29PM by PIB Delhi
دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے 27 جنوری 2022 کو دفاعی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دفاعی برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق ایک تعاملی اجلاس کا انعقاد کیا۔ تمام سرکاری اور نجی شعبوں سے 500 سے زیادہ دفاعی صنعتوں، بشمول صنعتی ایسوسی ایشنز اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے دفاعی اتاشیوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی محور دفاعی صنعتوں کو درپیش چیلنجز کو سمجھنا اور مزید پالیسی اصلاحات اور دفاعی برآمدات کو بڑھانے کے لیے درکار اقدامات کے لیے ان کی تجاویز کو شامل کرنا تھا۔ بات چیت کے دوران، دفاعی صنعت نے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور دفاعی برآمدات کو بڑھانے کے لیے پالیسی مداخلت کے لیے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
جناب سنجے جاجو، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ دفاعی پیداوار نے دفاعی برآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی تمام سفارشات پر مناسب طریقے سے بروقت توجہ دی جائے گی۔
سیکرٹری دفاع نے صنعتوں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو سراہا اور محکمہ دفاعی پیداوار کو ہدایت کی کہ وہ تجاویز کا جائزہ لیں اور مناسب پالیسی اصلاحات اور قابل عمل نکات سامنے لائیں جس سے دفاعی برآمدات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس تقریب کا اہتمام محکمہ دفاعی فروغ نے سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (SIDM) کے تعاون سے کیا تھا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ع ا
U: 794
(Release ID: 1793071)
Visitor Counter : 150