خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو سی ڈی کی مدد سے مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی  نے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ بیٹیوں کی تکمیل کا جشن منائیں اور سب کی شمولیت والے اور مساویانہ سماج کی تعمیر کے لیے صنفی فرق کو ختم کرنے کا عہد  کریں

Posted On: 24 JAN 2022 8:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24 جنوری،2022 / جیساکہ آج ملک میں لڑکیوں کا قومی دن منایا گیا ۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے ملک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ ملک کی بیٹیوں کو سراہیں اور ان کی کامیابیوں  کا جشن منا کر ان کی حوصلہ افزائی کریں اور سب کی شمولیت والے اور مساویانہ سماج کی تعمیر کرنے  کے لیے صنفی فرق کو ختم کرنے کا عہد کریں۔

محترمہ ایرانی نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا  ’’تعلیم دو ، ہمت افزائی کرو ، بااختیار بناؤ! آج کا دن اپنی  لڑکیوں کو مساویانہ موقعے فراہم کرنے کی جانب اپنے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ بچیوں کے قومی دن کے موقعے پر جیساکہ ہم اپنی بیٹیوں کی تکمیل کا جشن منارہے ہیں، ہم ایک سب کی شمولیت والے اور مساویانہ سماج کی تعمیر کرنے کے لیے صنفی فرق کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔‘‘

لڑکیوں کا قومی دن ملک میں ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد بھارت کی لڑکیوں کو مدد  اور موقعے فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا اور لڑکیوں کی تعلیم  اور ان کی صحت اور تغذیے کی اہمیت سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنااور سماج میں ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سماج میں ان کی حیثیت میں اضافہ کرنا ہے۔ بچیوں کا قومی دن خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے پہلی مرتبہ 2008 میں نایا تھا۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –761


(Release ID: 1792890) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Punjabi