وزارت دفاع

مغربی بحری کمانڈ نے مشترکہ بحری مشق پشچم لہر (ایکس پی ایل-2022) کا انعقاد کیا

Posted On: 26 JAN 2022 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 جنوری 2022:

مغربی ساحل کے قریب بھارتی بحریہ کے ذریعے کی جانے والی مشترکہ بحری مشق پشچم لہر (ایکس پی ایل-2022) 25 جنوری 2022 کو اختتام پذیر ہوئی۔

یہ مشق 20 دن تک چلی جس کا مقصد مغربی بحری کمانڈ کے آپریشنل منصوبوں کی توثیق کرنا اور بھارتی بحریہ، آئی اے ایف، بھارتی فوج اور کوسٹ گارڈ کے درمیان انٹر سروس ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔

یہ مشق مغربی بحریہ کمانڈ کے ایف او سی ان سی کے زیر اہتمام کی گئی۔

مذکورہ انٹرا تھیٹر مشق میں بھارتی بحریہ کے 40 سے زائد جہازوں اور آبدوزوں کو متحرک اور شریک کرنا شامل تھا۔

اس کے علاوہ آئی اے ایف نے بھارتی بحریہ کے بحری سراغ رساں طیارے پی 8 آئی، ڈورنیئرز، آئی ایل 38 ایس ڈی، بغیر انسان بردار فضائی نظام اور مِگ 29 کے اسٹرائیک طیارے کے ساتھ ایس یو 30 ایم کے آئی اور جیگ میری ٹائم اسٹرائیک طیارے، فلائٹ ریفیولنگ ایئرکرافٹ اور اے ڈبلیو اے سی تعینات کیے۔ مشق کے لیے ایئر ڈیفنس بیٹریوں سمیت بھارتی فوج کے مختلف عناصر کو بھی متحرک کیا گیا۔ ایک طویل وقفے کے بعد کوسٹ گارڈ کے بہت سے او پی وی، ایف پی وی اور ایئر کوشن ویسلز نے بھی مشق پشچم لہر میں حصہ لیا۔

مشق کے دوران آپریشنل مشنوں اور مختلف ماحول کے تحت کاموں کی توثیق کے علاوہ حقیقت پسندانہ حکمت عملی کے منظر نامے میں مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔

اس مشق سے تمام شریک افواج کو کمانڈ کی ذمہ داری کے تمام شعبوں میں معاصر بحری چیلنجوں کا رسپانس دیتے ہوئے حقیقت پسندانہ حالات میں مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔

 

 

 

***

U. No. 760

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1792854) Visitor Counter : 149


Read this release in: Telugu , Tamil , English , Hindi