وزارت دفاع

وِنگ کمانڈر چِنمایا پاترو ( 29679 ) فلائنگ ( پائلٹ ) کو ( بہادری کے لئے ) وایو سینا میڈل

Posted On: 25 JAN 2022 8:31PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،25 جنوری /  وِنگ کمانڈر چنمایا پاترو ( 29679 ) ایم آئی 17 – وی 5 ہیلی کاپٹر یونٹ میں تعینات ہیں ۔ 

          3 اپریل ، 2021 ء کو آپریشن تریوینی  کے تحت ، وِنگ کمانڈر پاترو کو تین طیاروں والے  کیژوولٹی ایویکوئیشن مشن   کی قیادت  کا کام سونپا گیاتھا ۔ انتہائی خطرناک اِس مشن میں   معلومات کی عدم فراہمی والے دشمن کے علاقے میں  لینڈنگ   کرنا تھا ۔ وہ ابتدائی منصوبہ بندی اور دو طیاروں کو قریبی  ہیلی  پیڈ  تک پہنچانے  کی فارمیشن میں شامل تھے ۔  فضائی سروے کے بعد  ہیلی پیڈ  پر اترنے کے فوراً بعد انہوں نے زمین پر موجود فورسز  کی صورتِ حال کے بارے میں تفصیلی  جائزہ لیا اور کیژوولٹی ایویکوئیشن والے مقام کے بارے میں  بیش قیمت  معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے  دشمن کے مقام پر  فضائی مدد کے لئے  ایک تیسرا ہیلی کاپٹر لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ۔  

          البتہ ، مشن کے دوران  اِس بات کامشاہدہ کیا گیا کہ  جن زخمیوں کو وہاں سے نکالنا تھا ،  وہ جگہ ، اُس جگہ سے  کافی دور تھیں ، جس کے بارے میں انہیں  معلومات دی گئی تھی ۔ وِنگ کمانڈر پاترو نے  ویژوول سگنل   کی بنیاد پر  کیژوولٹیز   کو واپس لانے  کا فیصلہ کیا   اور   متصل علاقے  کو اسکین کرکے  دوست فوجیوں  کی موجودگی کا پتہ لگایا ۔ اس کے بعد انہوں نے خطرے والے زون  سے گریز کرتے ہوئے  جھڑپ کے مقام  سے متصل  ایک ناہموار علاقے میں لینڈنگ کی  ۔ انہوں نے 7  زخمیوں کو رائے پور پہنچایا اور  اس کے بعد دوسرے ہیلی کاپٹر کو   ، اُس جگہ اترنے میں رہنمائی کی ۔

          غیر معمولی عزم و استقلال اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، اُن کے فوری ایکشن  کی وجہ سے  اُن کی ٹیم  18 کیژوولٹیز کو نکالنے اور  22 جسدِ خاکی  کو جھڑپ  کے مقام سے واپس لانے  میں کامیاب ہوئی ۔ انہوں نے جھڑپ کے مقام پر تقریباً 120 فوجیوں کی کمک بھی پہنچائی ۔ بہت زیادہ خطرے والے مشن  کو قبول کرکے ، اُس پر عمل کرتے ہوئے وِنگ کمانڈر پاترو نے بہت سی قیمتی جانیں  بچائیں اور  گراؤنڈ کی فورسز کے لئے   ایک حوصلہ بڑھانے والے  کے طور پر کام کیا ۔

          ذاتی حفاظت کی پرواہ  نہ کرتے ہوئے ، اُن کی اِس غیر معمولی  جرات مندی کے ساتھ  آپریشن تریوینی کو انجام دینے کے لئے وِنگ کمانڈر چنمایا پاترو کو  وایو سینا میڈل ( بہادری کے لئے ) ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  747



(Release ID: 1792791) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi