عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی اے آر پی جی اور جموں و کشمیر سرکار اگلے دور کی انتظامی اصلاحات کے تین بڑے شعبوں میں اشتراک کرے گی


ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری اور جموں و کشمیر سرکار کے چیف سکریٹری کے درمیان میٹنگ میں حکمرانی سے متعلق اصلاحات پر اہم فیصلے

Posted On: 25 JAN 2022 7:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جنوری،2022 /ڈی اے آر پی جی  اور جموں و کشمیر حکومت (ا) 58 ضلعوں کے اچھی حکمرانی کے انڈیکس میں پیش رفت پر گہری نظر رکھنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل کی تخلیق، (ب) جموں سکریٹریٹ اور سری نگر سکریٹریٹ میں ای – ایچ آر ایم ایس کی منظوری اور (ت) جموں و کشمیر ای – سروسز کی فراہمی کے جائزے کے لائحہ عمل کے ذریعے 150 ای-خدمات میں  شہریوں کے اطمینان پر آن لائن گہری نظر۔ وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر کے ذریعے 22 جنوری ، 2022 کو اچھی حکمرانی کے ضلع انڈیکس شروع کرنے کے طور پر ، جس میں وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، پی جی اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر  کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا بھی موجود تھے، اچھی حکمرانی سے متعلق تین بنیادی اقدامات کا خاکہ تیار کیا گیا۔ یہ خاکہ ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نیواس اور جموں و کشمیر سرکار کے چیف سکریٹری جناب ارون کمار مہتا کے درمیان میٹنگ میں تیار کیا گیا۔ یہ میٹنگ 25 جنوری ، 2022 کو منعقد کی گئی۔

جموں و کشمیر ضلع اچھی حکمرانی انڈیکس ، ضلعے کی سطح پر حکمرانی کے پیمانوں میں اگلے دور کی انتظامی اصلاحات کی عکاسی کرتا ہے۔ اسے متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع صلاح مشورے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے اچھی حکمرانی سے متعلق ضلع انڈیکس سے ضلعے کی سطح پر مختلف حکمرانی سے متعلق مداخلت کے اثر کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی اور مقررہ مداخلتوں کے ساتھ ضلعے کی سطح پر حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل کا ایک خاکہ فراہم ہوگا۔

جموں سکریٹریٹ اور سری نگر سکریٹریٹ کو بغیر کاغذ والے سکریٹریٹس میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ جس کے لیے ای – آفس ورزن 7.0 اپنایا گیا ہے۔ اس پہل کو آگے لے جاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملازمین سے متعلق سبھی ریکارڈز کو ڈیجیٹل شکل میں لانے کے لیےای – ایچ آر ایم ایس سافٹ ویئر جموں و کشمیر سرکار کی طرف سے اپنایا جائے گا۔

جموں و کشمیر سرکار نے کاروبار کو آسان بنانے میں اہم تبدیلیاں کی ہے ۔ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے 150 ای- خدمات فراہم کی ہیں۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نیواس اور جموں و کشمیر سرکار کے چیف سکریٹری جناب ارون کمار مہتا کے درمیان اگلے دور کی میٹنگ 7 فروری، 2022 کو منعقد ہوگی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –736



(Release ID: 1792697) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Punjabi