وزارت دفاع

بحریہ سے ہٹایا گیا کھکری 26 جنوری ، 2022 ء کو دیو انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا

Posted On: 25 JAN 2022 5:23PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،25 جنوری / آئی این ایس کھکری ، جو بھارتی بحریہ کے کھکری کے کلاس  کا بحری جنگی جہاز ہے ، جو  ملک میں تیار کردہ  سطح سے سطح تک  مار کرنے والے میزائل  سے لیس ہے اور جسے مغربی اور مشرقی  دونوں بیڑوں میں شامل رہنے کی انفرادیت حاصل ہے ، 26 جنوری ، 2022 ء کو دیو کے انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا ۔

          میزاگون ڈوک  شپ بلڈرس کے ذریعے تیار کردہ ، اس جہاز کو 23 اگست ، 1989 ء  کو  ممبئی میں  شری چندر پن  میں  ، جو اُس وقت تک وزیر دفاع تھے اور آنجہانی کیپٹن مہندر ناتھ ملاّ ، ایم وی سی کی اہلیہ سدھا مُلاّ نے بحریہ میں شامل کیا تھا ۔

          تقریباً 32 سال سے زیادہ عرصے تک ملک کی شاندار خدمت کرنے کے بعد ، اِس جہاز کو  23 دسمبر ، 2021 ء کو بحریہ سے ہٹا دیا گیا ہے اوراُس پر قومی پرچم کو  مشرقی  کمان کے کمانڈنگ اِن چیف  فلیگ آفیسر  وائس ایڈمیرل  بسوا جیت داس گپتا ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، وی ایس ایم کی موجودگی میں  سورج کے غروب ہونے پر  جھکا دیا  گیا تھا ۔

          کہا جاتا ہے کہ بحری جہاز  کبھی  نہیں مرتا  اور یہ ایک نئے اوتار میں جنم لیتا ہے ۔ حقیت میں  بحریہ سے ہٹایا جانے والا یہ جہاز بحریہ کا دوسرا جہاز ہے ، جسے آئی این ایس کھکری کا نام دیا گیا ہے ۔ پہلا جہاز 1971 ء میں  بھارت – پاک جنگ کے دوران  دیو کے ساحل کے قریب  تباہ ہو گیا تھا ۔ کیپٹن مہندر ناتھ ملاّ ( ایم وی سی ) کی قیادت میں  جہاز کے بہادر عملے کو دیو میں  کھکری میموریل میں   ، اُن کی یاد گار بنا دی گئی ہے ۔ 

          کھکری میموریل کو فروغ دینے اور جدید بنانے  کے ایک حصے کے طور پر  دیو انتظامیہ نے  2019 ء میں  ، اِسے  عوامی  نمائش کے لئے  تحفے میں دینے کی خاطر وزارتِ دفاع سے  رجوع کیا تھا  اور اب یہ  دوسرے کھکری  کو الوداع کہنے کا وقت ہے ۔ اس بحری جہاز کو  با ضابطہ طور پر  دیو انتظامیہ کے حوالے  کیا  جائے گا ۔ اس جہاز نے  بھارتی بحریہ کے جہازوں  کے ساتھ  وشاکھا پٹنم سے اپنا  آخری سفر شروع کیا اور 14 جنوری ، 2022 ء کو دیو  پر پہنچا ہے ۔

          ایسے میں ، جب کہ ملک اپنا 73 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے ، اس جہاز کو کھکری میموریل  میں منعقد  ایک تقریب میں  دیو انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا ۔ اس جہاز کو   ایک مکمل  میوزیم  میں بدلنے کا منصوبہ ہے ۔ اس رول میں بھی  یہ جہاز  ملک کے عوام کو  راغب کرتا رہے گا  ، جس کا نعرہ تھا ، ’ بل  ، ساہس  ، جوش اور  دَم ، کھکری نہیں کسی سے کم ‘ ۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  731



(Release ID: 1792664) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi