وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ِ ہند کے ( i ) فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2028 ، ( ii ) 6.54 فی صد جی ایس 2032 اور ( iii ) 6.95 فی صد جی ایس 2061 کی فروخت ( دوبارہ اجراء ) کے لئے نیلامی

Posted On: 24 JAN 2022 6:01PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،24 جنوری / حکومت ہند   ( جی او آئی ) نے ( i ) جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈس 2028 کی فروخت ( دوبارہ اجراء ) کم از کم نوٹیفائیڈ رقم  4000 کرو ڑروپئے کے لئے  یکساں قیمت کا طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے ، قیمت کی بنیاد پر نیلامی ، ( ii )  13000  کروڑ روپئے کے  (کم از کم) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے  6.54  فی صد کے سرکاری اسٹاک  2032  ، اسی طرح  ( iii ) 7000  کروڑ روپئے کے  ( کم از کم) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے  6.95    فی صد کے سرکاری اسٹاک  2061 کی قیمت کی بنیاد  پر نیلامی کرنے کا  اعلان کیا ہے ۔  یہ نیلامی ملٹیپل پرائس میتھڈ یعنی کئی طرح کی قیمتوں کے طریقۂ کار پر ہو گی ۔ نیلامی کا عمل ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعے 28 جنوری ، 2022 ء (بروز جمعہ )  کیا جائے گا ۔

          اسٹاک کی سیل کے تحت نوٹیفائیڈ رقم  کا 5 فی صد  حصہ مستحق افراد اور اداروں کو غیر مقابلہ جاتی بنیادوں کی سہولت کی اسکیم کے تحت سرکاری تمسکات نیلامی کے قواعد کے تحت کیا جائے گا ۔

          دونوں یعنی مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو الیکٹرانک فارمیٹ میں 28 جنوری ، 2022 ء کو ریزرو  بینک  آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن ( ای ۔ ُکبیر ) کے طریقے سے داخل کی جانی ہیں ۔ غیر مقابلہ جاتی  بولیوں کو صبح 10.30 بجے  سے لے کر 11  بجے کے درمیان داخل کیا جانا چاہیئے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح 10.30 بجے سے لے کر 11.30 بجے کے درمیان تک داخل کیا جانا لازم ہے ۔

          نیلامی کے نتائج کا اعلان 28 جنوری ، 2022 ء ( بروز جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب طور سے بولی لگانے والے افراد کو 31 جنوری ، 2022 ء  ( بروز پیر ) ادائیگی کر دینی لازمی ہو گی ۔

          مذکورہ اسٹاک ’ مرکزی حکومت کے تمسکات سے متعلق سودوں کے قواعد اور رہنما خطوط کے تحت ‘ ’’ جب جاری کئے گئے ‘‘ کی سہولت سے آراستہ ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سرکولر نمبر آر بی آئی / 19-2018 / 25 بتاریخ 24 جولائی ، 2018 ء  میں ضروری تفصیلات فراہم کی ہوئی ہیں ، جن میں وقتاً فوقتاً  ترمیم  ہوتی رہتی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  690

 


(Release ID: 1792332) Visitor Counter : 129


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil