بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے وزیر اعلیٰ قومی راحت فنڈ (سی ایم آر ایف)، ہماچل پردیش میں ایک کروڑ روپئے کے بقدر کا تعاون دیا

Posted On: 24 JAN 2022 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 جنوری 2022:

 

 

این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے 23 جنوری 2022 کو شملہ میں، ہماچل پردیش کے محترم وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر کو، وزیر اعلیٰ راحت فنڈ (سی ایم کآر ایف) میں  بطور تعاون ایک کروڑ روپئے کے بقدر  ادائیگی سے متعلق اطلاع کی تحریر سونپی۔ یہ فنڈ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ریاست قدرتی آفات اور سانحہ کا شکار ہوتی ہے اور اس فنڈ کو غم اور نقصان کو کم کرنے کی غرض سے متاثرہ باشندگان کو فوری طور پر امداد بہم پہنچانے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ اس فنڈ کو برعکس حالات میں انسانی فلاحی کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی سے 500 میگا واٹ ڈوگر پن بجلی پروجیکٹ (ایچ پی) سے متعلق کام میں تیزی لانے کے لیے کہا اور پروجیکٹ کے جلد نفاذ کے سلسلے میں مختلف منظوریوں کے لیے این ایچ پی سی کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے این ایچ پی سی سے ریاست میں پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹوں پر کام کرنے کے لیے کہا۔ میٹنگ کے دوران، حکومت ہماچل پردیش کے چیف سکریٹری جناب رام سبھاگ سنگھ بھی موجود تھے۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 688



(Release ID: 1792235) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu