خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
حکومت بچیوں کے بہبود کے لئے بےحد متحرک ہے:اے ڈی جی ،پی آئی بی، چنڈی گڑھ
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2022 4:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24جنوری ،2022
پریش انفارمیشن بیورو (پی آئی بی ) اور ریجنل آؤٹ ریچ بیورو (آر او بی) ،چنڈی گڑھ نے آج بچیوں کے قومی دن کے موقع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا ہے۔ترن تارن پنجاب میں سماجی تحفظ کے محکمے ،خواتین و اطفال کی ترقی میں ،بچوں کے تحفظ کے ضلعی افسر،جناب راجیش کمار اورکروکشیتر میں قانونی خدمات کی ضلعی اتھاریٹی میں ایڈووکیٹ اور ثالثی ،محترمہ سروج سینی نے ویبینار کے دوران مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔

تصویر : بچیوں کے قومی دن کے موقع پر منعقد ویبینار کے دوران شرکاء
اڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل (اے ڈی جی)چنڈی گڑھ،جناب راجیندر چودھری نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ لڑکیوں کو با اختیار بنانا اور ان کے حقوق کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا آج کے وقت کی ضرورت ہے۔اس مسئلے پر گاندھی جی کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ گاندھی کے مطابق خواتین اخلاقیات اور روحانیت کی بنیاد پر نہ صرف برابر ہیں بلکہ مردوں سے برتر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گاندھی کا پختہ یقین تھا کہ خواتین کا ملک کی سیاست ،معیشت اور سماجی آزادی میں بڑا رول ہے۔حکومت ہند لڑکیوں کو با اختیار بنانے ،تحفظ دینے اور ان کے بہبود کےلئے اپنی کوششوں میں بے حد متحرک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسے یقینی بنانے کےلئے معاشرے کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
تصویر: اے ڈی جی ،پریس انفارمیشن بیورو،چنڈی گڑھ،جناب راجیندر چودھری آج بچیوں کے قومی دن کے موقع پر ویبینار کے دوران،استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے۔
ویبینار کے دوران بات کرتے ہوئے ،قانونی خدمات کی ضلعی اتھاریٹی ،کروکشیتر ،میں ایڈووکیٹ اور ثالثی محترمہ سروج سینی نے شرکاء کو حکومت ہند کی جانب سے خواتین کو سماجی،اقتصادی اور نفسیاتی مدد فراہمی کرنے کےلئے چلائی جارہی متعدد اسکیموں کے بارے میں مطلع کیا۔
ایک اور مہمان مقرر ،ترن تارن پنجاب میں خواتین و اطفال کی ترقی اور سماجی تحفظ کے محکمے میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن افسر ،جناب راجیش کمار نے بچوں کے تحفظ کےلئے متعدد قانونی دفعات اور ان کے نفاذ میں پروٹیکشن افسر کے کردار کے بارے میں بتایا۔انہوں نے بچوں کے تحفظ سے متعلق متعدد اسکیموں سے آگاہی کےلئے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔
ریجنل آر اوبی ،چنڈی گڑھ کی ڈپٹی ڈائیریکٹر محترمہ سپنا نے اجلاس کی نظامت کی اور پی آئی چنڈی گڑھ میں اسسٹنٹ دائیریکٹر جناب ہرشت نارنگ نے مقررین اور حاضرین کو شکریہ کے ساتھ ویبینار کا اختتام کیا۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے برانچ اور علاقائی دفاتر کے عہدیداروں نے بھی ویبینار میں شرکت کی۔
ش ح ۔ا م۔
U:683
(रिलीज़ आईडी: 1792228)
आगंतुक पटल : 138