جل شکتی وزارت
ہماچل پردیش اس سال ہر گھر جل بننے کی راہ پر گامزن
جل جیون مشن کے آغاز کے بعد سے آج 1.25 لاکھ کنبوں کو نل کے ذریعہ صاف پانی مہیا کیا جاچکا ہے
مرکزجل جیون مشن کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ر یاست کو مکمل مدد فراہم کررہا ہے:سکریٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس
Posted On:
21 JAN 2022 5:02PM by PIB Delhi
پینے کا صاف پانی کے محکمے (ڈی ڈی بلیو ا یس) کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن نے ایک جائزہ میٹنگ کے دوران دیہی گھروں میں نل سے پانی مہیا کرانے کو یقینی بنانے میں ہماچل پردیش کی پیش رفت کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش 2024 تک ہر دیہی گھر میں نل کے ذریعہ پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے مقصد حاصل کرنے کے لئے بہتر طریقے سے اپنی راہ پر گامزن ہے اور ریاست کے اس مقصد کو حاصل کرنے میں مرکز پوری طرح مدد کررہا ہے۔ اس میٹنگ میں سکریٹری مہاجن کے ساتھ ہماچل پردیش میں ہر گھر جل اور سوچھ بھارت مشن کے نفاذ کے چیف سکریٹری جناب رام سبھاگ سنگھ بھی موجود تھے، جبکہ آف لائن جائزہ میٹنگ کے دوران ڈی ڈی ڈبلیو ایس ایڈیشنل سکریٹری جناب ارون بروکا ہماچل حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس) مالیات اورہماچل پردیش کے جل شکتی وبھاگ کے سکریٹری جناب وکاس لبرو موجود تھے۔
محترمہ مہاجن نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ جل جیون مشن غیر مرکوزیت والی مانگ پر مبنی کمیونٹی کے ذریعہ پانی کی سپلائی کی اسکیم ہے جس کا مقصد ہر گھر کو پینے کاصاف پانی فراہم کرکے دیہی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اس ہمالیائی ریاست میں کئے جارہے شاندار کاموں کی تعریف کی ۔محترمہ مہاجن نے مزید کہاکہ ریاست وقتا فوقتاً مہم کاآغاز کرتی ہے، جس سے پانی کے مناسب پریشر کے ساتھ اس کی باقاعدہ سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے کمیونٹی کے ساتھ منسلک ہوتے ہوئے اور پانی کے سمجھداری کے ساتھ استعمال نیزاس کو محفوظ کرنے کے تئیں لوگوں میں حساسیت پیدا کرنے میں مد د ملتی ہے۔
سوچھ بھارت مشن کے نفاذ پر اظہارخیال کرتے ہوئے محترمہ مہاجن نے کہا کہ ضلعوں نے خود کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) ڈکلیئر کیا ہے لیکن یہ محض ایک بار کی کوشش نہیں ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر وقت گاؤں کی اوڈی ایف صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے سماجی اور اخلاقی تبدیلی لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
محترمہ مہاجن نے اسکولوں اورآنگن باڑی مراکز میں 100 فیصد نل سے پانی کے کنکشن فراہم کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اس سے بچوں میں پانی سے ہونے والی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی کیوں کہ اسکول انتظامیہ کومڈ ڈے میل کو پکانے اور بچوں کو پینے کے لئے صاف پانی مہیا کرایا جاتا ہے۔ سیکھنے کے مراکز میں پانی مہیا کرانے سے ہاتھ دھونے اور بیت الخلاء کے استعمال میں مدد ملتی ہے جو کہ موجودہ وبا کے دوران بے حد اہم ہے۔
ہماچل پردیش کے چیف سکریٹری جناب رام سوبھاگ سنگھ نے ریاست کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے اچھی پیش رفت کی ہے کیوں کہ اس نے دیہی گھروں میں پانی کاکنکشن فراہم کرنے کے معاملے میں ریاست میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ باقی کے نل کے کنکشن اگلے چند مہینوں میں فراہم کئے جانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔
جناب سنگھ نے بتایا کہ 15 اگست 2019 کو جل جیون مشن کے اعلان کے وقت ریاست کے کُل 17.27 لاکھ کنبوں میں سے محض 7.62 لاکھ (44.19 فیصد) کنبوں کے پاس ہی نل کے ذریعہ پانی حاصل کرنے کی سہولت تھی، تقریبا 28 مہینوں میں 8.25 لاکھ گھروں کو نل کے ذریعہ پینے کا صاف پانی فراہم کرایا گیا ہے۔ ریاست کی یہ حصولیابی کووڈ -19 لاک ڈاؤنس اور دشوار گزار علاقے کے سبب قابل ذکر ہے۔
‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس ’کے ساتھ کام کرتے ہوئے جل جیون مشن کا مقصد ہے‘کوئی بھی چھوٹا نہیں ہے’ اوراس کا مقصد نل کے ذریعہ سبھی تک پینے کےپا نی کی سپلائی کی رسائی ہو۔ 2019 میں اس مشن کی شروعات میں ملک کے کل 19.20 کروڑ د یہی کنبوں میں سے محض 3.23 کروڑ (17 فیصد) کے پاس نل سے پانی حاصل کرنے کی سہولت دستیاب تھی ۔ پچھلے 28 مہینوں کے دوران کووڈ-19 وبا اور لاک ڈاؤنس جیسی مشکلوں کے باوجود جل جیون مشن کو تیزی سے نافذ کیا گیا ہے اور 5.60 کروڑ دیہی کنبوں کو نل کے ذریعہ پانی فراہم کیا جاچکا ہے ۔ فی الحال پورے ملک میں 5.84 کروڑ (45.95 فیصد) دیہی کنبوں کو نل کے ذریعہ پینے کا پانی مل رہا ہے۔ گوا، تلنگانہ، ہریانہ اور مرکز کے زیرانتظام علاقے انڈمان اور نکوبار جزائر اور پڈوچیری، دادر اینڈ نگر حویلی اور دمن اور دیو(ڈی اینڈ ڈی) ریاستوں نے 100 فیصد د یہی کنبوں کو نل کے ذریعہ پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا ہے۔ فی الحال 91 اضلاع اور 1.32 لاکھ سے زیادہ گاؤں کے ہر گھر میں نل کے ذریعہ پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔
جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے اس کے بارے میں سبھی معلومات پبلک ڈومین میں ہے اور جےجے ایم ڈیش بورڈ کو درج ذیل ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ ف ر
U. No.666
(Release ID: 1792091)
Visitor Counter : 187