وزارت دفاع

سینک اسکول سوسائٹی نئے اسکولوں کے قیام کے لیے بعض ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مزید شراکت کی خواہاں ہے

Posted On: 22 JAN 2022 9:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 22 جنوری      حکومت ہند کے ذریعہ منظور شدہ 100 نئے سینک اسکول کھولنے کی اسکیم کے تحت، سینک اسکولس سوسائٹی اپنے زیراہتمام کام کرنے میں دلچسپی رکھنے والے اسکولوں کو منظوری دینے کے عمل میں ہے۔ یہ اسکیم ملک بھر کے طلباء کو سینک اسکول کے نصاب کی پیروی کے ساتھ ساتھ قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) کے مطابق آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ حکومت ہند کے اس   فیصلے کے مطابق ہے جس کے تحت اقدار پر مبنی تعلیم پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ بچوں کو ملک کی بیش قیمتی ثقافت، ورثے  اور کردار، نظم و ضبط، حب الوطنی اور قومی فرض کے احساس سے سرشار موثر قیادت فراہم کی جا سکے۔ پہلے مرحلے میں ریاستوں/غیر سرکاری اداروں /نجی شراکت داروں سے 100 معاون  شراکت داروں کو تیار کرنے کی تجویز ہے۔

اس اسکیم کا مقصد پورے ملک کے خواہشمند طلباء کے ایک بڑے حصے کو سینک اسکول کی طرز تعلیم فراہم کرنا ہے۔ مختلف ریاستوں کے اسکولوں کی ایک قابل ذکر تعداد (22.01.2022 تک تقریباً 230) نے https://sainikschool.ncog.gov.in  پر رجسٹریشن کرایا  ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گوا، منی پور، میگھالیہ، سکم، تریپورہ، مغربی بنگال، نئی دہلی، انڈمان و نکوبار، چندی گڑھ، لکشدیپ، پوڈوچیری، لداخ اور جموں و کشمیر کے نجی/غیر سرکاری اداروں/سرکاری اسکولوں کی شراکت کم رہی  ہے، جبکہ ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے لیے اپنے علاقے میں سینک اسکول قائم کرنے کا یہ سنہرا موقع ہو۔ اس سلسلے میں فعال انداز میں پہل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان علاقوں کے والدین اور طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےدستیاب کرائے گئے متبادل متعدد اثرات مرتب کرے ۔

سینک اسکول سوسائٹی نے مذکورہ ریاستوں کے نجی/غیر سرکاری اداروں /سرکاری اسکولوں کو بڑے پیمانے پر عوام کے فائدے کے لیے اس اقدام میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

سینک اسکول سوسائٹی کی جانب سے مزید وضاحت/ مدد کے لیے، دلچسپی رکھنے والے فریق sainikschoolaffiliation[at]gmail[dot]com  پر ای میل کے ذریعہ  رابطہ کر سکتے ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-647

 



(Release ID: 1791967) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi , Punjabi