وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزات نے دیکھو اپنا دیش سلسلہ کے تحت ’ہندستان کی جدوجہد آزادی میں بنگال کا کردار‘پر ویبنار کا انعقاد کیا


وزارت سیاحت نے ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کے تعاون سے آزادی کا امرت مہوتسو –بھارت@ 75 منایا

Posted On: 22 JAN 2022 7:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22 جنوری 2022/14  اگست 2021 کوہندستان کے 75ویں یوم آزادی  تقریب کی قبل از شام پر وزارت سیاحت نے ہندستانی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن (اے آئی یو) کے تعاون سے  ایک ویبنار کا انعقاد کیا اور اس ویبنار کے دوران 12 ایپی سوڈ کی ایک سریز شروع کی گئی جوشراکت داروں کو ایک ساتھ  بے مثال  ہندستان کے ایک ورچوئل سفر پر لے جائے گی۔  آج ہفتے کے روز  22 جنوری 2022 کو اس سیریز کی ’ہندستان کی جدوجہد آزادی میں بنگال کا کردار‘ چھوٹی کڑی کا انقعاد کیا گیا۔

آج کے ایپیسوڈ میں بنگال سے علاقائی سطح  کے رہنما (آر ایل جی) جناب منبیندر  ناگ اور محترمہ  مالنی بسو اور ٹور گائیڈس فیڈریشن آف انڈیا (ٹی جی ایف آئی) کے صدر ڈاکٹر اجے سنگھ نے بنگال کے  ان عظیم ہندستانی جدوجہد  آزادی کے جنگجوؤں کی شجاعت کی کہانی پیش کی جنہوں نے ہندستان کی آزادی کے لئے  اپنی زندگی قربان کردی۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125ویں جینتی کےموقع پر سال بھر چلنے والی تقریبات  کے حصے کے طور پر حکومت نے  نئی دہلی کے  انڈیا گیٹ پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ایک عظیم مجسمے کو قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔  گرینائٹ سےتیار یہ مجسمہ ہماری آزادی  کی جدوجہد میں نیتا جی کے  عظیم تعاون کے لئے ایک  مناسب خراج عقیدت ہوگی ۔ مجسمہ کے کام پورا ہونے تک  نیتاجی کی ہولوگرام مورتی اسی مقام پر  موجود رہے گی۔  وزیراعظم 23 جنوری 2022 کو انڈیا گیٹ پر نیتاجی سبھاش  چندر بوس کی ہولوگرام   مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔

اے کے اے ایم کی سفر میں،وزارت سیاحت  بچوں اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ وہ ہندستان کے پرفخر ماضی اور شاندار مستقبل سے  واقف ہوسکیں۔بچے اور  نوجوان  ہمارے بےمثال ملک کی طاقت اور مضبوطی ہیں۔ مضبوط ثقافتی اقدار کے ساتھ ہندستان کو  آگے لے جانے کے لئے یہ اہم ہے کہ   انہیں اپنے ملک کی تنوع کی طاقت سے واقف کرایا گیا۔

ویبنار کے دوران جناب منبیندر ناگ اور محترمہ  مالنی بسو  نے بنگال کے مجاہدین آزادی کے کردار کے بارےمیں بات چیت کی، جس میں انہوں نے  بنگال کے  عظیم لوگوں کےذریعہ   دی گئی قربانیوں کی کہانیوں کو  مشترک کیا۔  انہوں نے جناب راجہ رام موہن رائے، جناب اربندو گھوش ، کھودی راج بوس، پرفل چاکی، گرودیو ریندر ناتھ ٹیگور،  بنکم چندر چٹواپادھیائے  ، نیتاجی  سبھاش چندر بوس سمیت کئی عظیم ہستیوں کی ہندستان کی جدوجہد آزادی میں ان کے عظیم تعاون اور  قربانی کی بات چیت کی۔

اس ویبنار کے دوران محترمہ  روپیندر براڈ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل،  وزارت سیاحت، حکومت ہند نے بنگال کی  بے مثال خواتین  مجاہد ین آزادی  کے بارےمیں گفتگو کی  جن کا ملک کی جدوجہد  آزادی میں  اہم تعاون ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔محترمہ براڈ نے نئی دہلی میں  جنگی یادگار کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ جب بھی دہلی جائیں  قومی جنگی یادگار   دیکھنے ضرور جانا چاہئے۔  یہ ان تمام شہیدوں کو  وقف یادگار ہے جنہوں نےجنگ میں   ہمارے ملک کے لئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ قومی جنگی یادگار وہاں جانے کا وقت سرگرمی، سہولتیں،  اور امداد وغیرہ کے بارے میں  مزید معلومات  ویب سائٹ : https://nationalwarmemorial.gov.in پر دستیاب ہے۔

دیکھو اپنا دیش ویبنار سریریز ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے  تحت ہندستان کے مالا مال تنوع اور گوناگونیت کا مظاہرہ کرنے کی  ایک کوشش ہے یہ ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ   ایک بھارت شریشٹھ بھارت کےجذبے کو  مسلسل پھیلا رہا ہے۔  ویبنار کے بعد  ایک کوئز کا انعقاد کیا گیا۔ دیکھو میرا ملک ویبنار اور اے کے ایم  ویبنار سیریز کو قومی ای گورننس محکمہ ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے ساتھ   تکنیکی شراکت داری میں پیش کیا گیا ہے۔  ویبنار کا سیشن اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured  اور وزارت سیاحت، حکومت ہند کے تمام سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی  دستیاب ہیں۔

آج کا ویبنار یوٹیوب لنک https://www.youtube.com/watch?v=d8JKUGqnFDg۔ پر ہے

29 جنوری 2022 کو صبح 11 بجے ریاست کیرل میں ہمارے ملک کے  بے مثال مقام ’منار‘ پر ہے مزید معلومات کے لئے  بے مثال ہندستان  پر رابطہ کریں

فیس بک: https://www.facebook.com/incredibleindia/

انسٹا گرام : https://instagram.com/in

 

 

 

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-640


(Release ID: 1791890) Visitor Counter : 266


Read this release in: English , Hindi , Punjabi