وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سینک اسکول سوسائٹی کے ساتھ الحاق کے لئے اب تک 194 اسکول رجسٹرڈ ہیں، درخواست کا عمل جاری ہے


اسکولوں کو اگلے تعلیمی سال سے سینک اسکول کے نصاب کو نافذ کرنے کی منظوری دی گئی

प्रविष्टि तिथि: 21 JAN 2022 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جنوری 2022/ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے، حکومت ہند نے اقدار پر مبنی تعلیم  پرتوجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس سے بچوں کو   اس قوم کی بھرپور ثقافت ورثہ میں سفر کو فروغ دینے ، کردار، نظم و ضبط،  احساس کے ساتھ موثر قیادت  فراہم کرنے فرض شناسی  اور حب الوطنی  کے قابل بنایا جائے گا۔سینک اسکولوں کے موجودہ پیٹرن کو بدلتےہوئے عزت  مآ ب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اپنی میٹنگ میں سینک اسکولس سوسائٹی ، الحق شدہ سینک اسکولوں کو شروع کرنے کی  تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اسکول  ایک خصوصی ایمیج(ورٹیکل)کام کریں گے، جو محکمہ دفاع کے  موجودہ سینک اسکولوں سےالگ اور مختلف ہوں گے۔پہلے مرحلے میں ریاستوں/این جی اوز/نجی شراکت داروں  سے سوملحقوں  شراکت داروں کو  تیار کرنے کی تجویز ہے۔

اس اسکیم کا مقصد پورے ملک کے  طلبا کے  بڑے حصے کو سینک اسکول کی  طرز تعلیم فراہم کرنا ہے۔ سینک اسکول سوسائٹی عزت مآب، درخواست دہندہ درخواست  فورم بھیج دیئے ہیں جنہوں نے  15 جنوری 2022 تک اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔ درخواست کو پر کرنے کے بعد 21 جنوری 2022 تک آن لائن موڈ کے ذاریعہ سینک اسکول میں واپس جمع کرانا ضرور ہے، اب تک  194  اسکولttps://sainikschool.ncog.gov.in". پر رجسٹرڈ ہیں۔ 

بعد ازاں  اسکولوں کا معائنہ اور جانچ  ضلعی سطح پراسکول ایویلویشن  کمیٹی کے ذریعہ کی  جائے گی۔ اور جنوری 2022 کے  آخری ہفتہ تک رپورٹ  سینک اسکول سوسائٹی کو پیش کردی جائے گی۔ایولیویشن کمیٹی درج ذیل اراکین پر مشترک ہوگی۔

(اے) ضلع مجسٹریٹ/کلکٹر بطور چیئرمین

(بی)اسی ضلع میں واقع  کے وی ایس/این وی ایس  کا پرنسپل

(سی)نزدیک ترین سینک اسکول کا پرنسپل

سینک اسکول سوسائٹی کے ذریعہ منظور شدہ  اسکول  سینک اسکول کے  نصاب اور سرگرمیوں کے ساتھ  اگلے تعلیمی سال   یعنی اپریل 2022 سے چھٹی جماعت سے کام کرنا شروع کردیں گے۔  اسکول منجمنٹ کے دیگر پہلوؤں  بشمول اساتذہ کی تربیت، کھیلوں اور دیگر غیر مثالی سرگرمیوں پر  عمل درآمد کے بارے میں منظور شدہ اسکولوں کو علیحدہ سے  مطلع کیا جائے گا۔

نئے سینک اسکولوں کے ذریعہ  ’ایک اسکول ایک کھیل‘ کی فلاسفی کو بھی نافذ کیا جائے گا تاکہ   اس ریاست کے لئے  کم سے کم  ایک کھیل ڈسپلین پر  توجہ مرکوز کی جاسکے۔  جہاں اسکول واقع ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-615

 


(रिलीज़ आईडी: 1791659) आगंतुक पटल : 214
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil