وزارت دفاع
قومی جنگی یادگار پر مشعل کے انضمام کی تقریب
Posted On:
21 JAN 2022 5:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 جنوری 2022/ قومی جنگی یادگار کا افتتاح عزت مآب وزیراعظم نے 25 فروری 2019 کو کیا تھا اور اسی روز اس یادگار کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ یہ یادگار آزادی کے بعد سے ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میموریل میں ابدی مشعل موجود ہے جو فرض شناسی کی راہ میں ایک سپاہی کی جانب سے دی گئی عظیم قربانی کی مثال ہےا ور اس طرح اسے لافانی بنادیتا ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد سے تمام خراج عقیدت کی تقریبات صرف جنگی یادگار پر بشمول قومی دنوں کے منعقد کی جارہی ہیں۔
آج ایک پروقار تقریب میں امرجوان جیوتی کی مشعل (شعلے) کو پورے فوجی اعزازات کے ساتھ جنگی یادگار میں ابدی شعلے کے ساتھ ملا دیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایئرمارشل بی آر کرشنا اے وی ایس ایم ایس سی، چیف آف انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف چیئرمین آف اسٹاف چیف کمیٹی (سی آئی ایس سی) نے کی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-613
(Release ID: 1791608)
Visitor Counter : 210