عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ کی طرف سے مرکزکے زیر انتظام جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کے لیے پہلا ضلعی اچھی طرز حکمران اشاریہ کل جاری کیا جائے گا
جموں و کشمیر اچھی طرز حکمرانی اشاریہ رکھنے والا ملک کا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن جائے گا
ضلعی سطح پر گڈ گورننس کی بینچ مارکنگ میں انتظامی اصلاحات کی جانب ایک بڑا قدم
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے
Posted On:
21 JAN 2022 12:09PM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ کل مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کے لیے ضلعی اچھی طرز حکمرانی اشاریہ جاری کریں گے، جس کا اہتمام حکومت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر پی جی) اور جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، نے پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی سنٹر فار گڈ گورننس، حیدرآباد کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر کیا ہے۔
عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔
جموںو کشمیر ضلعی عمدہ حکمرانی عدد اشاریہ ( ڈی اےآر پی جی) کے ذریعہ حکومت جموں اور کشمیر کے تعاون و اشتراک سے تیار کیاگیاتھا اور یہ قدم سری نگر میں منعقدہ اچھی حکمرانی کی ہوبہو شکل کے موضوع پر علاقائی کانفرنس میں 2 جولائی 2022 کو بہتر ای حکومت۔ کشمیر اعلامیہ قرار داد کے عین مطابق تیار کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ ضلعی اچھی حکمرانی عدد اشاریہ کی تشکیل کاعمل جو ماہ جولائی 2021 میں شروع ہواتھا اور یہ عمل اب مکمل ہوچکا ہے اور اس لحاظ سے جموں وکشمیر ملک میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن جائے گا۔جس کے پاس اپنا اچھی حکمرانی کا عدد اشاریہ ہوگا۔
حکومت جموں و کشمیر کا ضلعی اچھی طرز حکمرانی اشاریہ ضلعی سطح پر گڈ گورننس کے معیار میں ایک اہم انتظامی اصلاحات کی نمائندگی کرتا ہے اور ریاستی/ضلع کی سطح پر اعدادوشمار کے بروقت موازنے اور اشاعت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ضلعی اچھی طرز حکمرانی اشاریہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کی کارکردگی کے شواہد پر مبنی جائزے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے گا۔
جموں و کشمیر حکومت میں چیف سکریٹری جناب ارون کمار مہتا اور حکومت ہند ڈی اے آر پی جی سکریٹری جناب وی سری نواس بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں جموں و کشمیر حکومت کے سینئر افسران، ضلع کلکٹر اور اضلاع کے چیف پلاننگ آفیسرز شرکت کریں گے۔ منصوبہ بندی کے سکریٹریز اور تمام ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے انتظامی اصلاحات کے سکریٹریوں اور غیر انتخابی ریاستوں کے ضلع کلکٹروں کو بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اچھی حکمرانی کے لئے ، حیدرآباد کی جانب سے ضلعی اچھی طرز حکمرانی اشاریہ کی تشکیل پر ایک پریزنٹیشن پیش کی جائے گی۔ ۔ اس کے بعد منتخب 12 ضلع ترقیاتی کمشنروں کی طرف سے ضلعی پریزنٹیشنز ہوں گی، جو مختلف شعبوں کی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ اس کے بعد ڈی جی جی آئی کے مستقبل کے دوسرے خاکے کے لئے پیش رفت کے موضوع پر ایک پینل مباحثے کا انعقاد کیا جائےگا تاکہ مستقبل میں بھی اضلاع کی کارکردگی کی پیمائش اور بینچ مارکنگ اور بہتر کی جا سکے۔
****************
(ش ح ۔ش ر۔رض )
U NO: 595
(Release ID: 1791455)
Visitor Counter : 244