محنت اور روزگار کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے غیرمنظم ورکروں کی یونینوں اور تنظیموں کے قومی سطح کے عہدیداران کے ساتھ بات چیت کی


بھارت کو ایک ’آتم نربھر بھارت‘ بنانے کے لئے ورکنگ کلاس کی سلامتی، سکیورٹی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا انتہائی اہم: جناب بھوپیندر یادو

مہاجر مزدوروں کی شکایات کے ازالے کے لئے ملک بھر میں 21 نگرانی مراکز کو پھر فعال کیا گیا

یومیہ بنیاد پر ان مراکز کے کام کاج کی نگرانی کی جارہی ہے اور ہیڈکوارٹرس پر ان پر نظر رکھی جارہی ہے

Posted On: 19 JAN 2022 6:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19/جنوری 2022 ۔ اپنے طور کی پہلی منفرد پہل کے تحت محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج غیرمنظم ورکروں کے مسائل کے بارے میں غیرمنظم ورکروں کی یونینوں اور تنظیموں کے قومی سطح کے عہدیداران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تبادلہ کیا۔

اس میٹنگ میں کنسٹرکشن ورکروں، ڈومیسٹک ورکروں، ٹیکسٹائل ورکروں، میونسپل ورکروں، ٹرانسپورٹ ورکروں، اسٹریٹ وینڈروں، اینٹ بھٹے میں کام کرنے والے ورکروں اور ریلوے مال گودام میں کرنے والے ورکروں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔

غیرمنظم ورکروں کے نمائندوں نے وزارت کی ای-شرم پورٹل پہل کی ستائش کی اور کہا کہ اس نے نہ صرف ورکروں کو ایک شناخت دی ہے، بلکہ وقار بھی دیا ہے اور اس سے غیرمنظم ورکروں کی تکالیف کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ٹریڈ یونین لیڈروں نے بالکل کھلے انداز میں مسائل رکھے۔

یونین لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران جناب یادو نے کہا کہ حکومت غیرمنظم ورکروں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے بالخصوص اور ورکنگ کلاس کی فلاح و بہبود کے لئے بالعموم مسلسل اور پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے۔

وزیر موصوف نے ای- شرم پورٹل پر اندراج کرانے کے لئے ورکروں کو ترغیب دینے اور انھیں جوڑنے کے لئے تہہ دل سے تعاون کے لئے ٹریڈ یونین لیڈروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ مکمل جن بھاگیداری کے ساتھ ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ محض 200 دنوں میں تقریباً 23 کروڑ غیرمنظم ورکروں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔

ای - شرم پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرانے میں اینٹ بھٹے، فاریسٹری، شجرکاری وغیرہ کا کام کرنے والے ورکروں کو درپیش مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ان کے لئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔

وزیر محنت نے کہا کہ حکومت اس حقیقت سے واقف ہے کہ ورکنگ کلاس کی سیفٹی، سکیورٹی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے بغیر ہم اپنے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے تصور کو عملی شکل نہیں دے سکتے۔

جناب یادو نے مزید کہا کہ حکومت نے غیر منظم ورکروں کے لئے متعدد سماجی سکیورٹی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو اور مہاجر مزدوروں کا کل ہند سروے بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے اور جلد ہی حکومت اس کی رپورٹ پر بامعنی اور تعمیری کارروائی کرے گی، جس میں ورکنگ کلاس کے سماجی تحفظ اور فلاح و بہبود کے سبھی پہلوؤں کا خیال رکھا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے غیرمنظم شعبے کے 400 سے زیادہ پیشوں اور ذیلی پیشوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ملک بھر میں ای ایس آئی سی کے التزامات کو نافذ کیا جائے۔ مہاجر اور گھریلو ورکروں کے سروے کے بعد ڈیٹا کو ای- شرم پورٹل سے جوڑ دیا جائے گا۔ این سی ایس پورٹل کو بھی ای-شرم سے جوڑا جائے گا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے مخصوص پابندیوں کے نفاذ کے تناظر میں محنت و روزگار کی وزات نے 5 جنوری 2022 سے ملک بھر میں 21 نگرانی مراکز (https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/jan/doc20221196801.pdf) کو پھر سے فعال کردیا ہے، تاکہ چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کے دفتر کے تحت متعدد ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل قائم کرکے مہاجر مزدوروں کے مسائل کو کم سے کم کیا جاسکے۔

جناب یادو نے مزید کہا کہ جیسے ہی وبائی صورت حال میں بہتری آتی ہے، وہ اور ان کے ساتھی، جناب رامیشور تیلی، وزیر مملکت بڑے پیمانے پر اسفار کریں گے، ورکنگ کلاس اور لیبر یونینوں کے اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور متعدد فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات کے نفاذ کے سلسلے میں ان کی رائے لیں گے۔

محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے صحت، رہائش اور تعلیم کے تعلق سے کوئلہ کانوں کے علاوہ دوسری جگہ کام کرنے والے ورکروں اور بیڑی ورکروں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے کاموں کے بارے میں مختصر معلومات فراہم کیں۔

محنت و روزگار کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے ورچول میٹنگ کے تناظر میں کہا کہ حکومت سبھی غیرمنظم ورکروں کو سماجی تحفظ دینے اور ان کے لئے فلاح و بہبود کی اسکیموں کے تعلق سے انتہائی فکرمند ہے۔ حکومت متعدد اسکیمیں چلا رہی ہے اور یہ میٹنگ ایسے ورکروں کے مسائل کو سمجھنے کے لئے ہے تاکہ ان اسکیموں کا نفاذ مزید متاثرکن طریقے سے کیا جاسکے۔

گارمنٹس اینڈ ٹیکسٹائل ورکرس یونین، بنگلورو کی صدر محترمہ پرتبھا آر، نیشنل پلیٹ فارم فار ڈومیسٹک ورکرس کے جنرل سکریٹری جناب رامیندر کمار، میونسپل ورکرس کے نیشنل چیف کنوینر اشوک اگیانی، آل انڈیا اَن آرگنائزڈ ورکرس کانگریس کے قومی صدر اروند سنگھ، آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس  کے چیئرمین جناب ایس کے متل، صدر اور سکریٹری جنرل نوین کمار گپتا، ٹریڈ یونین کوآرڈنیشن سینٹر فار کنسٹرکشن ورکرس، لکھنؤ کے پرمود پٹیل، ریلوے مال گوڈاؤن شرمک سنگھ کے جنرل سکریٹری گوتم کمار اور برک کلن ورکرس ایسوسی ایشن کے سدھیر کٹیار اور ڈومیسٹک ورکرس یونین کی محترمہ انیتا نے غیرمنظم ورکروں کی یونین کی نمائندگی کی۔

جوائنٹ سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل (لیبر ویلفیئر) جناب اجے تیواری نے پروگرام کی نظامت کی اور شکریہ کی تحریک بھی پیش کی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.549



(Release ID: 1791106) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Tamil