شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

پالٹری – دیرپا گزر بسر کے لیے ایک نعمت ، جس پر این ای آر سی آر ایم ایس   کی طرف سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جو شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت این ای سی کے زیر سرپرستی ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے

Posted On: 19 JAN 2022 4:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جنوری،2022 /جناب منتھنگ منی پور کے چورا چندر پور ضلع کے سمولم لن بلاک میں رہتے ہیں۔ این ای آر سی او آر ایم مرحلہ – III پروجیکٹ کے ذریعے این ای آر سی آر ایم ایس مداخلت سے پہلے وہ گھنٹوں کے حساب سے کام کرتے تھے اور معمولی رقم کماتے تھے،  مستقل کام دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے  وہ اپنے کنبے کی بنیادی ضرورتیں بھی مشکل سے پوری کر پاتے تھے۔  حالات کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم فراہم نہ کر سکے۔

جب این ای آر سی آر ایم ایس نے 16-2015 میں ، گاؤں میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں تو جناب منتھنگ کو آمدنی کے وسیلے کے طور پر پالیٹری کا کام دیا گیا۔ پالیٹری کی پروجیکٹ کی وجہ سے انہیں ایک موقع ملا کہ وہ اپنے کنبے کی سالانہ آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔

ابتدائی طور پر جب انہیں پروجیٹ کے لیے رقم ملی تو انہوں نے ایک پالیٹری فارم شروع کیا جس میں انہوں نے 215 پرندے ڈالے۔ ان پرندوں کے بڑے ہونے کے 45 دن بعد انہوں نے انہیں فروخت کر دیا اور 15000 روپے کا منافع کمایا۔

بعد میں، انہوں نے اپنے پالیٹری کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے اپنی آمدنی کا ایک حصہ سرمایے کے طور پر لگا دیا اور اس طرح انہوں نے ان پرندوں کی تعداد 1500 سے بڑھا کر 3000 کر دی۔ سال گزرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دو مکانات تعمیر کیے جس  میں سے ہر ایک میں 1500 چوزے رکھے جاسکتےہیں۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –543



(Release ID: 1791099) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Manipuri