وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ انپورنا دیوی اور  تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے کلا اُتسو 2021 کی  اختتامی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 18 JAN 2022 9:27PM by PIB Delhi

 

تعلیم کی  وزیر مملکت  محترمہ انپورنا دیوی  اور تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے آج  کلا اتسو  - 2021  کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ کلا اتسو – 2021  کا آغاز  یکم جنوری 2022  کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ آن لائن کیا گیا تھا۔ کلا اُتسو – 2021  میں مختلف ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، کیندر ودیالیہ سنگٹھن  اور نوودیا ودیالیہ سمیتی  کی  35  ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں 582   طلباء  نے  اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کلا اتسو – 2021  میں 5  دویانگ جنو ں  کے علاوہ  291  لڑکیوں اور 291  لڑکوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انپورنا دیوی نے کہا کہ  کلا اتسو  وزیراعظم نریندر مودی کے  ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے  ویژن کو  حقیقت  کا روپ دیتا ہے۔ انہوں نے  اس سال اتنے خراب  حالات میں بھی  ورچوئل طور پر  اتنی  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے  شرکاء  اور  انعقاد کرنے والوں کو مبارک باد دی۔ وزیر موصوف نے  اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ تمام  ریاستوں  کی  بھرپور  شرکت  اور  جوش  وخروش  سے ایک بار پھر  یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت  کا اتحاد اور تنوع   ایک شاندار خصوصیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایسے میں جب کہ بھارت سمیت  پوری دنیا  کووڈ – 19  وبا سے  نمٹنے کی جدو جہد کر رہے ہیں، بھارت نے  بہت سی اہم اصلاحات  متعارف کرائی ہیں، جس میں قومی  تعلیمی پالیسی  2020  سب سے اہم  اصلاحات میں سے ایک ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020  تعلیم کے ذریعہ  آرٹ اور کلچر  کے فروغ پر زور دیتی ہے اور کلا اتسو – 2021  قومی تعلیمی پالیسی 2020  کی  سفارشات  کو  پیش کرتا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سنگھ  نے کہا کہ کلا اتسو  طلباء  کو  منطق ، مسائل کو حل کرنے ، تعلیمی اور  فیصلہ سازی کی سہولیات  کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو  طلباء  کی مجموعی ترقی میں مدد گار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلا اتسو  وزیراعظم کے ویژن  ’’ووکل فار لوکل‘‘ کو فروغ دیتا ہے۔ یہ  عالمی شناخت  قائم کرنے کے لئے  گھریلو  آرٹ  کو  فروغ دیتا ہے اور  طلباء  کو  قومی سطح پر  مقامی  اور  روایتی  آرٹ  کی اقسام کو  پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

قومی کلا اتسو  کا آغاز  بھارت  کے وزیراعظم  کی قیادت میں سال 2015  میں  تعلیم کی وزارت  کے  اسکولی تعلیم اور خواندگی  کے محکمے  اور  تعلیمی تحقیق و تربیت  کی قومی کونسل، این سی  ای آر ٹی کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ کلا اتسو  میں  ملک کے تمام اسکولوں کو  پہلے  ضلع کی سطح پر ، اس کے بعد ریاست کی سطح پر اور آخر میں  قومی سطح پر  مختلف زمروں میں مسابقت کے لئے مدعو کیا جاتا ہے، جس کے لئے  آرٹ کی مختلف  قسموں اور  مختلف ماہرین پر مشتمل  27  رکنی  جیوری جیتنے والوں کا انتخاب کرتی ہے۔

یکم  جنوری  سے  12  جنوری 2022  کے درمیان منعقدہ  کلا اتسو – 2021  میں  کُل 9 اقسام کے فنون کو  شامل کیا گیا تھا، جس میں صوتی موسیقی- کلاسیکی،  صوتی موسیقی -  روایتی لوک موسیقی،  موسیقی کے آلات پر مبنی  کلاسیکی موسیقی،  موسیقی  کے آلات پر مبنی  روایتی لوک موسیقی،  کلاسیکی رقص، لوک رقص،  بصری آرٹ  -2  ڈائمنشنل ، بصری آرٹ -3 ڈائمنشنل،  گھریلو  گھلونے اور کھیل شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-وا - ق ر)

U-528


(Release ID: 1790863)
Read this release in: English , Hindi