ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

فروغ ہنرمندی و صنعت کاری کی وزارت نے پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کو اعلیٰ تعلیم سے جوڑنے کے لئے اِگنو کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے


اس اقدام سے قومی ہنرمندی تربیتی اداروں، صنعتی تربیتی اداروں، پردھان منتری کوشل کیندروں اور جن شکشن سنستھانوں سے وابستہ زیر تربیت افراد کو فائدہ ہوگا

Posted On: 18 JAN 2022 7:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18 /جنوری 2022 ۔ پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت فریم ورک کو مزید مضبوط کرنے کے لئے فروغ ہنرمندی و صنعت کاری کی وزارت نے آج اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی (آئی جی این او یو – اِگنو) کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔ اس شراکت داری کا مقصد پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ جوڑنا اور کام کے بہتر مواقع تک رسائی کے مواقع پیدا کرکے بھارت کے نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے لائق بنانا ہے۔ اس پروگرام سے قومی ہنرمندی تربیتی ادروں (این ایس ٹی آئی)، صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی)، پردھان منتری کوشل کیندروں (پی ایم کے کے) اور جن شکشن سنستھانوں (جے ایس ایس) سے وابستہ زیر تربیت افراد کو فائدہ ہوگا۔ اس کا مقصد ان طلباء کے لئے اپوارڈ موبیلٹی کے مواقع پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ روزی روزگار کے بہتر مواقع کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لائق بن سکیں۔

اس شراکت کے تحت 32 این ایس ٹی آئی، 3000 سے زیادہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی، 500 پی ایم کے کے اور تقریباً 300 جے ایس ایس بطور رجسٹریشن سینٹرز، ایگزامنیشن سینٹرز اور ورک سینٹرز کے طور پر جڑ جائیں گے۔ اس اشتراک کے توسط سے اب طلباء کو اگنو کے تین سالہ ڈگری پروگرام میں شمولیت کا موقع ملے گا۔ ایک پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی ہوگی جس میں پروگرام کی پیش رفت کی نگرانی اور جائزے کے لئے ایم ایس ڈی ای اور اِگنو کے نمائندے ہوں گے۔ یہ مفاہمت نامہ ابتدائی طور پر 10 برسوں کے لئے ہے، جس کی باہمی رضامندی سے تجدید کی جاسکتی ہے۔ یہ مفاہمت نامہ پائیدار ترقیاتی اہداف 4.4 اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے مطابق ہے، تاکہ 2035 تک پیشہ وارانہ تعلیم سمیت اعلیٰ تعلیم میں مجموعی داخلہ تناسب (جی ای آر) کو بڑھاکر 50 فیصد کیا جاسکے۔

فروغ ہنرمندی و صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے اس اقدام کی ستائش کی اور اس خیال کا اظہار کیا کہ بھارت کا ینگ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ اس کی اقتصادی ترقی کا انجن ہے اور اس کے لئے معیاری تعلیم و ہنرمندی نیز پیشہ وارانہ تربیت تک بامعنی رسائی کی ضرورت ہے۔ اس سمت میں اس پہل کا مقصد یہ ہے کہ یہ مطلوبہ صلاحیتوں کے ساتھ ہمارے نوجوانوں کو اعلیٰ سماجی و اقتصادی موبیلٹی کی سہولت دستیاب کراتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کا ویژن بھارت کے نوجوانوں کے امنگوں کی تکمیل کرنا اور انھیں مستقبل کے کام کی دنیا کے لئے تیار کرنا ہے اور یہ پہل اسی سے مطابقت رکھتی ہے۔

جناب اگروال نے زور دے کر کہا کہ اِگنو ایک ادارے کے طور پر مسلسل ایک شمولیت پر مبنی علمی ماحول بنانے کے لئے کوشاں رہی ہے اور انھیں امید ہے کہ یہ شراکت داری بھارت کی نوجوان آبادی کو ایک موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنی صلاحیت سازی کرسکیں اور اپنے مستقبل کو سنوار سکیں۔ اپنے ابتدائی مرحلے میں اس مشترکہ اقدام کا نفاذ ابتداء ً 32 این ایس ٹی آئی کے ساتھ ہوگا، جنھیں اِگنو سینٹرس قرار دیا گیا ہے۔ اس میں غیرملکی زبانوں کی تربیت، ہنرمندی پر مبنی حفظان صحت سے متعلق تعلیم، فیشن ڈیزائننگ وغیرہ سےمتعلق کورسیز شامل ہوں گے۔

اس مفاہمت نامے پر ڈائریکٹر (سی بی سی)، ایم ایس ڈی ای ڈاکٹر بی کے رے اور اگنو کے رجسٹرار ڈاکٹر وی بی نیگی نے کئے۔ اِگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ نے کہا کہ اِگنو اپنے 21 اسکولس آف اسٹڈیز اور 56 ریجنل سینٹرس کے توسط سے اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے سبھی ضروری تعاون دے گی۔ اِگنو معیار کو یقینی بنانے کے لئے معیارات کا تعین کرے گی، کونسلنگ اور ٹرینر ٹریننگ پروگرام  ترتیب دے گی، تاکہ طلباء کے داخلہ، نشان زد سینٹرس کے اسٹاف کی ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جاسکے، تاکہ داخلہ اور کونسلنگ سے متعلق کاموں کو انجام دیا جاسکے اور این ایس ٹی آئیز، آئی ٹی آئیز، پی ایم کے کے اور جے ایس ایس کے بندوبست کی سرپرستی کی جاسکے۔ یونیورسٹی ڈیجیٹل فارم میں سیلف لرننگ مٹیریل (ایس ایل ایم) دستیاب کرائے گی۔ جامع ایویلیوشن کا کام انجام دے گی اور اپنے کمپونینٹس کے لئے ٹرم اِنڈ امتحانات کا انعقاد کرے گی اور کامیاب طلباء کو سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 517



(Release ID: 1790819) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi