وزارت خزانہ

آٹھ اعشاریہ دو پانچ فیصد جی ایس 2022 کی ادائیگی

Posted On: 17 JAN 2022 6:21PM by PIB Delhi

 

جی ایس 2022 کا 8.20 فی صد بقایاجات پندرہ فروری 2022 تک قابل ادائیگی ہے۔ مذکورہ تاریخ سے کوئی سود لاگو نہیں ہوگا۔ اگر کوئی بھی ریاستی حکومت ادائیگی والی تاریخ پر تعطیل کا اعلان کرتی ہے تو نیگوشیبل  انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت قرض یا قرضہ جات اس ریاست میں ادائیگی آفیسر کے ذریعہ اس سے قبل کے کام کے دن میں ادا کئے جائیں گے۔

گورنمنٹ سیکورٹیز ریگولیشن 2007 کے ذیلی ضابطے 24 (2) اور 24(3) کے مطابق میچورٹی کی ادائیگی گورنمنٹ سیکورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو جو رعایتی جنرل لیجر یا کنسٹی ٹینٹ سبسڈیری جنرل لیجر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں ہو ایک پے آرڈر کی کی شکل میں کی جائے گی جس میں متعلقہ بینک کھاتے کی تفصیلات شامل ہوں گی یا کسی بھی ایسے بینک میں ہولڈر کے کھاتے میں ہوگی جہاں الیکٹرونک طریقے سے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہے سیکورٹیز سے متعلق ادائیگی کے مقصد کے لئے اس طرح کی گورنمنٹ سیکورٹیز کے اصل صارف یا اس کے بعد کے ہولڈر کو اپنے بینک کھاتے کی متعلقہ تفصیلات کافی پہلے دستیاب کرانا ہوں گی۔ تاہم مطلوبہ بینک کھاتے کی تفصیلات دستیاب نہ ہونے کی صورت میں /یا الیکٹرونک طریقے سے رقوم کی وصولی کی اجازت نہ ہونے پر ادائیگی کے لئے مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی میں آسانی کے لئے ہولڈرز سیکورٹیز پبلک ڈیبٹ آفس، سرکاری خزانے/ ذیلی سرکاری خزانے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچوں (جہاں وہ سود کی ادائیگی کے لئے رجسٹرڈ ہیں) میں مقررہ تاریخ سے 20 دن قبل ادا کرسکتے ہیں۔

ڈسچارج ویلیو کی وصولی کے عمل کی مکمل تفصیلات مذکورہ بالا کسی بھی ادائیگی دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

****

U.No:488

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1790619) Visitor Counter : 137


Read this release in: Hindi , Tamil , English