سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیوڈی ) کل اپنا پہلا دو ماہی ای نیوز لیٹر شروع کرے گا


سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کوزی کوڈ میں معذورافراد کے ہنرمندی کےفروغ ،بازآبادکاری  اور تفویض اختیارات کےلیے کمپوزٹ ریجنل سنٹر(سی آرسی ) کی مرکزی عمارت کے افتتاح کے دوران ای نیوز لیٹر  کا اجراء کریں گے

Posted On: 17 JAN 2022 7:59PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ(دیوانگ جن )(ڈی ای پی ڈبلیوڈی ) اپنا پہلا دو ماہانہ ای-نیوز لیٹر شروع کرنے جا رہا ہے جس کا  اجرا حکومت ہندکے سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کے عزت معآب وزیرڈاکٹر ویریندرکمار 18جنوری 2022کو کوزی کوڈ میں  شام 4بجے  کمپوزٹ ریجنل سنٹر(سی آرسی ) کی مرکزی عمارت کے افتتاح کے دوران کریں گے ۔تقریب کے دوران حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا، حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پربودھ سیٹھ ، این آئی ای پی ایم ڈی ، چنئی کے ڈائریکٹر جناب نچیکیتاراوت بھی موجود رہیں گے ۔

اس تقریب کا اہتمام سی آر سی کیمپس چیوایور، کوزی کوڈ، کیرالہ میں کیا جا رہا ہے۔

ای نیوز لیٹر معلومات کی رسائی  کے تسلسل اور ہمارے ان آڈیئنس کے  ساتھ خلا کو پر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جہاں ہم پہنچناچاہتے ہیں ۔ یہ ہمارے محکمہ کی سرگرمیوں کو جاننے کا ایک گیٹ وے ہوگا۔ یہ ہماری مختلف اسکیموں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھے گا۔

یہ ای نیوز لیٹر ایک قابل رسائی پلیٹ فارم میں محکمہ کی سرگرمیوں کونمایاں کرنے کی ایک عاجزی پر مبنی  کوشش ہے۔ اپنی نوعیت کے پہلے ای نیوز لیٹر میں تمام معزز وزراء کے پیغامات، ایک سال کے اہم پروگرام کی جھلکیاں، حصولیابیوں کی داستانیں ، ڈیجیٹل کارنر، کووڈ کارنر، میڈیا کی جھلکیاں،آرپی ڈبلیودی ایکٹ  کے اقتباسات، امرت مہوتسو سے متعلق پروگرام  ہوں گے اور آخر میں یہ بات بھی کم اہمیت کی حامل نہیں ہے کہ اس میں محکمہ کے آئندہ ہونے والے پروگرام کے بارے میں معلومات ہونگی۔

مستقبل کے ای نیوز لیٹرز میں مزیدفیچرز کا اضافہ ہوگا جن میں روزگار کارنر، سٹیزن کارنر، مختلف اسکیموں پر کوئز اور اس  موضوع کے ماہرین کے  باقاعدہ فیچر شامل ہیں۔

کوزی کوڈ میں سی آرسی کو 2012 میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت، حکومت ہند نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارامپاورمنٹ آف  پرسنزود ملٹی ڈس ایبلیٹیز(این آئی ای پی ایم دی )،چنئی (ڈی ای پیڈبلیوڈی کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک خودمختار ادارہ )کے تحت  اپنے آؤٹ ریچ /توسیعی مرکز کے طورپرقائم کیاتھا۔ اس وقت سینٹر کی خدمات کرایہ کی عمارت سے انجام دی  جارہی ہیں جس کا کل رقبہ 5000 مربع فٹ ہے جس میں خدمات کے لیے 12 کمرے دستیاب ہیں۔

حکومت کیرالہ نے سی آر سی کے قیام کے لیے 2013 میں چیوایور، کوزیکوڈ میں 3 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے۔ سی آر سی کوزی کوڈ کی یہ نئی تعمیر شدہ عمارت 48,000 مربع فٹ میں  ہے، جس پر تقریباً 20 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔ عمارت کا گراؤنڈ فلور تقریباً 24,500 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے، جو اکوپیشنل  تھراپی، فزیوتھراپی، خصوصی تعلیم، پروستھیٹک اور آرتھوٹکس کے یونٹس، پیشہ ورانہ بازآبادکاری  اور تربیت، بازآبادکار ی ، کثیر مقصدی ہال اور گروپ تھراپی کے لیے ہال  کی  سہولیات سے لیس ہے۔  اس میں ایک مکمل کراس ڈس ایبلٹی ارلی انٹروینشن سینٹر بھی ہے۔ عمارت کی پہلی منزل کا رقبہ 23,640 مربع فٹ ہے، جس میں کلینکل سائکلوجی، اسپیچ تھراپی اور آڈیولوجی کے شعبے ، کانفرنس ہال، آڈیٹوریم، لائبریری اور آٹھ کلاس روم کی سہولیات موجود ہیں۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:490)



(Release ID: 1790618) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi