ٹیکسٹائلز کی وزارت

جناب نریندر گوئنکا نے ای اے  پی سی کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا


کہا ،2022 میں ملبوسات کی برآمدات میں تیزی آئے گی

Posted On: 17 JAN 2022 6:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17جنوری /2022 جناب نریندر کمار گوئنکا نے اپیریل ایکسپورٹ پرموشن کونسل (اے ای پی سی) کے نئے چیئرمین کے طور پر عہدہ کا چارج  سنبھال لیا ہے۔ پدم شری  ڈاکٹر اے سکھتیول نے انہیں    چارج سونپا۔  آج منعقدہ  اس کی  ایکزیکٹیو کی میٹنگ میں عہدہ کا چارج سنبھالتے ہوئے جناب گوئنکا نے کہا ، ’’ ہم ملبوسات کی برآمدات میں زبردست اضافہ  دیکھ رہے ہیں۔   درآمداتی آرڈرس کو سامنے رکھتے ہوئے،  یہ مثبت رجحان آخری  سہ ماہی میں مزید تیز ہوجائے گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’ ملبوسات کی برآمدات دسمبر 2021 میں   22 فی صد اضافہ کے ساتھ   1.46  بلین ڈلر پر تھی۔ جبکہ  دسمبر 2010 میں یہ  1.20 بلین ڈالر تھی۔    رواں مالی سال کے   پہلے نو مہینوں میں یہی  11.13 بلین ڈالر رہی، جو کہ اپریل تا دسمبر 2020 میں  8.22 بلین ڈالر سے  35 فی صد زیادہ ہے۔ رجحان مضبوط ہورہے ہیں۔

جناب گوئنکا نے کہا کہ ملبوسات میں یہ اہم تبدیلی  اور منافع وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں حکومت کے   انتہائی موثر  اور ہندستانی ملبوسات کے  برآمد کنندگان کے کاروباری جذبے کی وجہ سے  ممکن ہوئی ہے۔ عالمی سپلائی چین اور ڈیمانڈ یعنی مطالبہ میں  کئی رکاوٹوں کے باوجود ہندستانی ملبوسات کی صنعت نے وبائی مرض  سے پہلے  کی ترقی کے راستے پر بتدریج و اپس آکر اپنی لچک کا  مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ   اس مالی سال کے   اختتام تک ہم نئے اہداف پر   غور کریں گے۔  

جناب گوئنکا دو دیہائیوں سے  زیادہ عرصے سے کونسل سے وابستہ ہیں۔ اے ای پی سی کے چیرمین کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے  وہ ہندستانی ملبوسات کے برآمد کندگان کی اعلی تنظیم کی وائس چیرمین تھے۔ ’’عالم  مانگ میں بتدریج اضافہ ہونے اور صنعت کے ہاتھ میں زبردست  آرڈرہونے  کے ساتھ ساتھ 2022 میں ملبوسات کی برآمدات میں تیزی آنے کا امکان ہے۔  ہمیں برانڈ انڈیا  کو فروغ دینے  کی کوششوں پر   زور دینے کی ضرورت ہے تاکہ پائیداری اور  دیگر سماجی   تعمیلوں کو یقینی بنانے کے لئے  مناسب اقدام  کئے جائیں۔ 

اے ای پی سی ہندستان میں ملبوسات کے  برآمد کنندگان کا  باضابطہ ادارہ ہے جو وزارت ٹیکسٹائل کے زیر اہتمام اور ہندستانی  برآمد کنندگان کے ساتھ   درآمد کنندگان /بین الاقوامی خریداروں کو   انمول مدد  فراہم کرتا ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno—486

 



(Release ID: 1790588) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Tamil