وزارتِ تعلیم

یو جی سی نے کمیونٹی پر مبنی شراکت داری تحقیق میں ماسٹر ٹرینرس کی ٹریننگ کاآغاز کیا

Posted On: 14 JAN 2022 6:00PM by PIB Delhi

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن( یو جی سی) نے حکومت ہند کی 75 ہفتے   لمبی آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے طور پر انت بھارت ابھیان 2.0  کے تحت کمیونٹی پر مبنی شراکت داری تحقیق میں ماسٹر ٹرینرس کی ٹریننگ پروگرام کاآغاز کیا۔

یوجی سی کے سکریٹری پروفیسر رجنیش جین نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020 نے ملک میں اعلی تعلیم کے لئے تبدیلی لانے والا فریم ورک پیش کیا ہے۔ اعلی تعلیم میں کمیونٹی مصروفیت اور معاشرتی ذمہ داری عالمی طور پر پیشہ وارانہ اہلیت کے نئے میدان کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔ انت بھارت ابھیان(یو جی اے)2.0 کے حصے کے طور پر ایک سبجیکٹ ایکسپرٹ گروپ(یو جی سی- ایس ای جی) کے طور پر یوجی سی نے  ‘‘ہندوستان میں اعلی تعلیمی اداروں میں معاشرتی ذمہ داری او رکمیونٹی مصروفیت کو بڑھانے ’’ کے لئے ، قومی نصاب فریم ورک اور رہنما خطوط تیار کیا ہے۔یہ یوجی سی کے کوالٹی مینڈیٹ یعنی ہر ایچ ای آئی کے لئے سماجی اور صنعتی ربط کے عمود میں سے ایک ہے۔

سماجی ذمہ داری او رکمیونٹی مصروفیت بڑھانے سے متعلق این بی اے  اور یو جی سی۔ ایس ای جی  کے چیئرمین، پروفیسر کے کے اگروال  اپنے تعارفی کلمات میں سماج کے مختلف طبقات سے انفرادی  اشخاص  کو یو بی اے کے دائرے کار کے تحت لانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یوجی سی نے اس کمیٹی کو نصاب کے تجزیے اور ایچ ای آئی ایس(اعلی تعلیمی اداروں) کی تعمیر صلاحیت کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر قائم کیا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پروفیسر اگروال نے علم وہنر کے ساتھ عالمی شہری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ البتہ، طلبہ عالمی شہری نہیں ہوسکتے ہیں اگر وہ کمیونٹی کے ساتھ مصروف نہیں ہیں۔ پروفیسر اگروال اس رائے کے حامی تھے کہ اگر کمیونٹی ترقی کاحصہ نہیں ہے تو ترقی برقرار نہیں رہے گی۔

پروفیسر ویریندر کے وجے نیشنل کوآرڈینٹر یوبی اے، آئی آئی ٹی، دہلی نے بتایا کہ اس ماسٹر ٹرینرس پروگرام کے ذریعہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مینڈینٹ یو بی اے2.0 کے اہداف کے ساتھ اور اعلی تعلیم میں سماجی ذمہ داری کو بڑھانے سے متعلق یوجی سی کی پالیسی فریم ورک کو ہم آہنگ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای آئی ایس(اعلی تعلیمی اداروں) کو ضرورت ہے کہ اکاڈیمی نصاب کو علمی حقیقت اور کمیونٹی کے ذریعہ سامنا کرنے والی روزانہ کی چنوتیوں سے مربوط کردے۔ امید یہ ہے کہ یہ نیا ماسٹر ٹرینرس پروگرام سماج سے روابط بنانے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی ( این ای جی)2020 کے مقاصد کو نیا معنی عطا کرےگا۔

یو جی سی ایکسپرٹ گروپ کے ایک ممبر اور سی بی آر اور اعلی تعلیم میں سماجی ذمہ داری سے متعلق یونیسکو کے کو۔ چیئرمین اور  پی آر آئی اے کے بانی صدر، ڈاکٹر راجیش ٹنڈن نے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے نفاذ کاتفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کو قیادت اور حرکیت مہیا کرانے میں 7 علاقائی مراکز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آپریشنل وضاحتوں پر بحث کی اور علاقائی مراکز کے تین افعال پر روشنی ڈالی۔ماسٹر ٹرینرس کی بھرتی، سی جی پی آر میں ٹریننگ کے لئے ٹرینرس کے بیچوں کی تنظیم اور مقامی طور پر اہم لرننگ اور وقتا ًفوقتاً تازہ ترین مواد کے ذریعہ ان کی حمایت اور سپورٹ۔

سات علاقائی مراکز۔ دیال باغ تعلیمی ادارہ( آگرہ ، اترپردیش) گاندھی گرام دیہی ادارہ( دینو گل، تمل ناڈو)، اوڈیشہ کی مرکزی یونیورسٹی( کوراپٹ، اوڈیشہ)، راشٹر سنت  تکا دوجی ، مہاراج ناگپور یونیورسٹی(ناگپور، مہاراشٹر)، تیز یونیورسٹی( تیز پور، آسام)، قومی قانونی ادارہ یونیورسٹی(بھوپال) ، مدھیہ پردیش کروکیشتر یونیورسٹی( کروکیشتر، ہریانہ) کے کو آرڈی نیٹر نے اپنے کمیونٹی مصروفیت پروگراموں اور ماسٹر ٹرینرس پروگراموں کے انعقاد کے لئے تیاریوں سے متعلق پریزنٹیشن دیا۔ پورے ہندوستان سے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے 500 سے زیادہ فیکلٹی ممبران نے اس ورچوئل طور پر شروع کی گئی تقریب میں شرکت کی۔

****************

 (ش ح ۔ا ک۔رض )

U NO: 470



(Release ID: 1790485) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi