کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اسٹاک بروکرس، میوچول فنڈ اور ڈپوزیٹرس وغیرہ کے لئے کامن کے و ائی سی نظام کے لئے ایک سنگل ونڈو پورٹل کی ضرورت پر زور دیا


پیوش گوئل نے  سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے علاوہ سرمایہ کاری اور گھرانوں کو باختیار بنانے کےلئے اسٹاک بازار میں شفافیت اور یکجہتی کےلئے زور دیا

این ایس ای خراب طریقہ کار کو ختم کرنے میں اہم ثابت ہوا ہے اور وہ اکسچنج کے کام کاج میں زیادہ شفافیت لایا ہے: پیوش گوئل

بھارت نےبڑے تجارتی ا ہداف سےنمٹنے کے لئے تکنیکی حل کے ساتھ  دنیا بھر میں ایک احترام حاصل کیا ہے:گوئل

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے گوئل نے کہا ک ہ بھارت عالمی درجہ کی سیکورٹیز اوراشیا کی مارکیٹ کے بغیر ایک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا

پیوش گویل نے  نفٹی ا نڈیکس کے 25 سال پورا ہونے اور ڈیری ویٹیو مارکیٹ کے آغاز کے 20 سال  پورا ہونے کی سلور جبلی تقریب کے دوران نیشنل اسٹاک اکسچینج (این ایس  ای) کی تقریب سے   خطاب کیا

Posted On: 05 JAN 2022 8:52PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج اسٹاک مارکیٹوں میں شفافیت اور اعلیٰ سطح کی دیانت داری پر زور دیا ہے۔ نفٹی انڈیکس کے 25 سال اور بھارت میں ڈیریویٹوز مارکیٹس کے آغاز کے 20 سال مکمل ہونے کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر آج نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ،سرمیہ کاری کے ذریعہ زیادہ آمدنی کی طرف دیکھنے وا لے گھرانوں کو بااختیار بنایا جاسکے گا۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ مالیاتی دنیا میں تاثر اہمیت رکھتا ہے، اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہمیں انتہائی اعلیٰ سطح پر دیانت داری اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط نظام قائم کرنا چاہئے جو ہر بھارتی کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ترغیب ملے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کے علاوہ  کنبوں کو سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ آمدنی حاصل کرنے میں بااختیار بنایا جاسکے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ این ایس ای کئی خراب طریقوں کو ختم کرنے اور ایکسچینج کے کام میں مزید شفافیت لانے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ تجارت کی رغبت اور جوش سے محروم ہیں اور موجودہ صورتحال میں ایسا لگتا ہے کہ مارکیٹ کی موجودہ حرکیات اور مارکیٹوں کے حجم کو دیکھتے ہوئے یہ بات اعتماد کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ کاروبار کی وسعت کے پیش نظر، اس کے مطابق ایک جامع نظام بھی ضروری ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت نے وسیع پیمانے پر کاروبار کو سنبھالنے کے لیے اپنے مضبوط تکنیکی حل کے ساتھ عالمی سطح پر عزت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنا ہی متعلقہ ہے کہ تمام مالیاتی مصنوعات کو 'ٹرسٹ، شفافیت اور احتساب' کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے تاکہ وہ سرمایہ کاروں کے لیے مختلف منافع بخش پوزیشنوں میں تبدیل کر سکیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج صنعت اور سروس سیکٹر دونوں کو سرمایہ فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے اور ہم سرمایہ کی تشکیل کے لیے گھریلو بچت اور ادارہ جاتی بہاؤ کو صحیح راستہ دے سکتے ہیں۔

جناب گوئل نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ  دولت پیدا کرنا اچھی بات ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ  ہمارے سیکورٹیز مارکیٹ کی حقیقی قدر کے فروغ ، سبھی شعبوں کے سدھا اور زیادہ تر شہریوں کی فلاح و بہبود میں ان کے تعاون میں مضمر ہے۔

اس جذبہ کے تحت پونجی بازار بنیادی ڈھانچے اور زراعت جیسی پیداوار کے لئے مالیات کاوسیلہ بن سکتاہے۔ جس سے ہماری آبادی کا بڑا حصہ فائدہ اٹھا سکتا ہے ساتھ ہی اشیا، ڈیری ویٹو بازار کا استعمال کسانوں کو جوکھم کو ختم کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔

جناب گوئل نے کہاکہ بھارت غیرمعمولی طور پر ا قتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بڑھتے ہوئے اقتصادی اشاریوں نے بھارت اور اس کی حقیقی صلاحیت اور گنجائش  کو نمایاں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کی تاریخ میں  اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں۔ دسمبر 2021 کے دوران مال کی برآمدات 37 ا رب ڈالر رہی ، جو پچھلے کچھ سال کے مقابلے میں لگ بھگ 33 فیصد زیادہ ہے ۔ برآمدات لگاتار 9 مہینوں سے 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے جواپریل سے لگاتار ہر مہینے ایک ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ موڈیز نے حال ہی میں بھارت کی درجہ بندی کو اپ گریڈ کیاہے۔ ہم نے اب تک کا سب سے زیادہ ایف ڈی آئی  درج کیا ہے  ا وراس کے علاوہ  ایک شاندار  جی ایس ٹی  کی وصولی کی ہے ۔ درخشاں اسٹارٹ اپس ایکونظام ریکارڈ ایم ایف جی اور سروس ای ایم آئی جیسے بہتر کے کچھ اساریے دیکھے ہیں۔

جناب گوئل نے کہاکہ حکومت نےوزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  تعمیلی بوجھ کرنے کےلئے ایک مشن موڈ میں کام کیا ہے۔  انہوں نے نیشنل اسٹاک ا یکسچینج سے اپیل کی کہ وہ  این ایس ڈبلیو ایس کی  طرح تمام تجارت اورمالی لین دین کے لئے ایک سنگل کے وائی سی نظام قائم کرے۔

جناب گوئل نے مزید کہاکہ ہم نےحال ہی میں قومی سنگل ونڈو نظام، ون ا سٹاپ پورٹل کا آغاز کیا ہے جسے آزمائشی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے،یہ  کاروباریوں کی جانب سے ضروری منظوری اورکلیئرنس کے لئے ون اسٹاپ پورٹل ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹاک بروکرس، مچوئل فنڈ اورڈپوزیٹر وغیرہ کے لئے  شاندار کامن کے وا ئی سی نظام کو اور با صلاحیت بنانے کے لئے ایک سنگل ونڈو پورٹل کو نافذ کرنا چاہئے ۔

2019 ا ور 2020 کے لئے عا لمی سطح پر سب سے بڑے ڈیری ویٹو ایکسچنج کی شکل میں پہچانے جانے کے لئے این ایس ای کی تعریف کرتے  ہوئے جناب گوئل نے امید ظاہر کی کہ  یہ بھارت کی ترقی کی داستان میں مضبوطی سے تعاون دے گا۔  انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں ، وزیراعظم نے ا یک طرح سے بھارت کے مستقبل اوربھارت میں سرمایہ کاری کے مستقبل کی تشریح کرتے ہوئے کہاکہ اگلے 25 سال بھارت کو این ایس ای  دونوں کے لئے امرت کال ہوں گے۔

ای ا یس ا ی اس رفتار کو اپنے نفٹی 50 انڈیکس کے ساتھ جوڑ رہا ہے جو ایک طرح سے ملک کا اسٹاک بن گیا ہے ۔ پچھلے 25 سالوں میں انڈیکس 15 گنا بڑھ گیا ہے جو بھارت کی اقتصادی  ترقی کی صلاحیت کی علامت ہے ، اس نے عام آدمی کو بھارت کی ترقی کی داستان کا حصہ  بنادیا ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ نفٹی 50 گفٹ سٹی کو بین الاقوامی مالی ہب بنانے میں اہم رول نبھاتا رہے گا۔ این ایس ای مضبوط اقتصاد ی ترقی کے لئے نیو انڈیا کے عزم کا اظہار ہے۔

ناب گوئل نے اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ کی ترقی کے لئے ایک 7 سوتر منتر بھی پیش کیا۔

  1. چھوٹے خوردہ سرمایہ کاروں اورایم ایس ایم ای کے مالی مفادات کے تحفظ میں سدھار کرکے ان کے جوکھم  اٹھانے کی صلاحیت کے لئے مذکورہ مالی پیداوار کا آغاز کرکے اوران کی سرمایہ کاری ضرورتوں کو پوراکرنے کےلئےان کے مفادات کی حفاظت کرنا۔
  2. شرکا کوان کے پروڈکٹس کے بارے میں اچھی طرح سے معلومات  فراہم کرنے کی زیادہ ضرورت ہے جن میں وہ سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ ایسی مہم کو بڑھانا جس سے سرمایہ کاروں میں بیداری برقرار رہے۔
  3. مومنٹری فائدے سے طویل مدتی  پورٹ فولیو بڑھانے کےلئے اندازہ لگانے سے مختلف جذبات میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی کریں۔
  4. پیداوار میں آسانی اورسادگی لانا جس سے علاقائی زبانوں میں پیداوار کا آغاز کرنا شامل ہے۔
  5. کم عمر میں سرمایہ کاری   اور تجارت  ا سکلس کو اپنانے کے لئے اسکولوں اورکالجوں کے ساتھ تعاون کرنا۔
  6. سرمایہ کار کی بنیاد کو بڑھانے اور مضبوط سرمائے کی تشکیل کے لیے اتار چڑھاؤ اور اچانک بہاؤ کی تبدیلیوں کو کم کرنا۔
  7. یہ بہت ضروری ہےکہ ہم بین الاقوامی سطح پر بہترین طور طریقے (وال اسٹریٹ، نسدق وغیرہ) اپنائیں ا ور دنیا کے چوٹی کےتین ایکسچنج میں شامل ہونے کا نشانہ رکھیں۔

جناب گوئل نے کہاکہ آئیے ہم سب نئے سال میں عہد کریں تاکہ اسٹاک ایکسچینجوں کو محاذی بناتے ہوئے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے نشانے کوحاصل کرنے میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے وزیراعظم جناب مودی کاحوالہ دیتےہوئے کہاکہ ہندوستان  عالمی نوعیت کی سیکورٹیز اور  اشیا مارکیٹ  کے بغیر ایک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا۔

آئیے ہم سب مل کر اپنی مارکیٹ کو وسعت دے دیں اورآتم نربھر مالی مارکیٹ بنانے کے لئے مل کر کام کریں تاکہ ہ ندوستان  کوفنڈنگ اور جوکھم منیجمنٹ ضروریات کےلئے دیگرمارکیٹ پر منحصر  نہ ہونا پڑے۔

 

****************

(ش ح۔ح ا ۔ ف ر)

U. NO. 468



(Release ID: 1790451) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi