الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈیزائن سے مربوط ترغیباتی اسکیم (ڈی ایل آئی) کے تحت گھریلو سیمی کنڈکٹر چپ ڈیزائن فرموں سے درخواستیں طلب کی گئیں

Posted On: 16 JAN 2022 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 جنوری 2022:

ملک میں سیمی کنڈکٹر چپ ڈیزائن کے لیے ایک فعال ایکو نظام تیار کرنے کی غرض سے جامع تصویریت کے ساتھ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) ڈیزائن سے مربوط ترغیباتی اسکیم (ڈی ایل آئی) کے تحت 100 گھریلو کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای اکائیوں سے درخواست طلب کر رہی ہے۔

ایم ای آئی ٹی وائی کے ذریعہ ماہ دسمبر میں اعلان کی گئی ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت، گھریلو کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای اکائیوں کو ترقی کے مختلف مراحل میں اور 5 برسوں کی مدت کے لیے مربوط سرکٹس (آئی سی ایس)، چپ سیٹس، سسٹم آن چپس (ایس او سی ایس)، سسٹمز اینڈ آئی کورس اور سیمی کنڈکٹر سے مربوط ڈیزائن کے لیے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں مالی ترغیبات اور ڈیزائن بنیادی ڈھانچہ تعاون فراہم کرایا جائے گا۔

یہ اسکیم جو کہ 76000 کروڑ روپئے کے بقدر (10 بلین امریکی ڈالر کے بقدر) کے پیکج کا حصہ ہے، جس کا اعلان حکومت نے ماہ دسمبر میں کیا تھا، کا مقصد سیمی کنڈکٹر ڈیزائن بنانے والی کم سے کم 20 کمپنیوں کو پروان چڑھانا ہے تاکہ وہ آئندہ 5 برسوں میں 1500 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کا ٹرن اووَر حاصل کر سکیں۔

ایم ای آئی ٹی کے تحت مصروف عمل سائنٹفک سوسائٹی، سی ۔ ڈی اے سی (سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ)، ڈی ایل آئی اسکیم کی نفاذکاری کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر اپنی خدمات انجام دے گی۔

یہ اسکیم تین عناصر پر مشتمل ہے چپ ڈیزائن بنیادی ڈھانچہ تعاون، پروڈکٹ ڈیزائن سے مربوط ترغیبات اور استعمال سے متعلق ترغیبات۔

چپ ڈیزائن بنیادی ڈھانچہ تعاون کے تحت، سی ۔ ڈی اے سی جدید ڈیزائن بنیادی ڈھانچہ (یعنی ای ڈی اے ٹولس،آئی پی کورس اور ایم پی ڈبلیو (ملٹی پروجیکٹ ویفر فیبری کیشن) اور پوسٹ سلیکان ویلی ڈیشن)کے لیے انڈیا چپ سینٹر قائم کرے گی اور امداد یافتہ کمپنیوں کو اس کی سہولت فراہم کرے گی۔

پروڈکٹ ڈیزائن سے مربوط ترغیباتی عنصر کے تحت، 50 فیصد تک اہل اخراجات کی ادائیگی فی درخواست 15 کروڑ روپئے کی حد سے مشروط، منظور شدہ خواستگاروں کو مالی معاونت کے طورپر فراہم کی جائے گی جو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں مصروف ہیں۔

استعمال سے منسلک ترغیباتی عنصر کے تحت، اُن منظورشدہ خواستگاروں کو فی درخواست 30 کروڑ روپئے کی حد کے ساتھ مشروط 5 برسوں میں خالص فروخت کے ٹرن اووَر کی 6 سے 4 فیصد تک ترغیبات فراہم کی جائے گی، جن  کے سیمی کنڈکٹر  ڈیزائن مربوط سرکٹس (آئی سی ایس)، چپ سیٹس، سسٹمز آن چپس (ایس او سی ایس)، سسٹمز اینڈ آئی پی کورس اور  سیمی کنڈکٹر سے منسلک ڈیزائن الیکٹرانک مصنوعات کے لیے استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔

اسکیم کے تحت مراعات کا دعویٰ کرنے والے منظور شدہ خواستگاروں کو اسکیم کے تحت مراعات حاصل کرنے کے بعد تین سال کی مدت تک اپنی گھریلو حیثیت ( یعنی اس میں 50 فیصد سے زائد سرمایہ پونجی فائدے کے اعتبار سے، بھارت میں رہنے والے شہریوں اور/یا بھارتی کمپنیوں کی ملکیت ہے ، جو بالآخر رہائشی بھارتی شہریوں کی ملکیت اور انہیں کے ذریعہ کنٹرول کی جاتی ہے)برقرار رکھنے کی ترغیب دی جائے گی ۔

ایک درخواست دہندہ کو اسکیم کے تحت مراعات حاصل کرنے کا اہل ہونے کے لیے شرعات سے آخری حدود تک شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

یکم جنوری 2022 سے 31 دسمبر 2024 تک آن لائن درخواستیں طلب کرنے کے لیے کلی طور پر وقف پورٹل www.chips-dli.gov.in ،دستیاب کرایا گیا ہے۔ درخواست گزار حضرات اس پورٹل سے ڈی ایل آئی اسکیم کے رہنما خطوط حاصل کر سکتے ہیں اور اسکیم کے تحت امداد حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

ڈی ایل آئی اسکیم قومی ترجیحات والی مصنوعات کی شناخت کے لیے مرحلہ وار اور پیش بندی پر مبنی نقطہ نظر بھی اپنائے گی اوران کی مکمل یا تقریباً مکمل اندرونِ ملک تیار ی اور انہیں بروئے کار لانے کے لیے حکمت عملیاں نافذ کرے  گی اور اس طرح اسٹریٹجک اور سماجی شعبوں میں درآمداتی متبادل اور قدو قیمت میں اضافے کی جانب قدم اٹھائے گی۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 460



(Release ID: 1790384) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu