وزارت دفاع
بھارتی فوج نے جیسلمیر میں یادگاری قومی پرچم کی رونمائی کی
Posted On:
15 JAN 2022 8:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 جنوری 2022:
15 جنوری 2022 کو آرمی ڈے کے موقع پر، بھارتی فوج نے جیسلمیر ملٹری اسٹیشن پر 225 فٹ اور 150 فٹ سائز کے ایک یادگار قومی پرچم کی رونمائی کی۔
یہ پرچم بھارتی ورثے کو ایک بہترین خراج عقیدت ہے، کیونکہ اسے صد فیصد کھادی کی اشیاء سے تیار کیا گیا ہے۔جھنڈا لہرانے سے متعلق یہ تقریب بھارت کی آزادی کے 75ویں برس کا جشن بھی ہے جسے آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
سخت قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے منعقد کی گئی اس تقریب میں ، بیٹل ایکس ڈیویژن کے جی او سی نے تقریب میں شرکت کے لیے آئے منتخبہ افسران کی موجودگی میں قومی پرچم کی رونمائی کی۔
یہ پرچم، جسے چند کلومیٹر کی دوری سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ہمارے شہریوں کے فخر، امنگوں اور قومیت کے جذبے کو پیش کرتا ہے۔ جھنڈا لہرانے سے متعلق تقریب کے بعد قومی ترانہ گایا گیا اور ملٹری بینڈ کا مظاہر کیا گیا۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 448
(Release ID: 1790300)
Visitor Counter : 174